بھارتی جارحیت کے خلاف قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں: چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کے خلاف قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں: چوہدری شجاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو قوم کے جذبات کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم، حکومت اور افواج متحد ہو کر بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے بھارتی حملے کو پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر تاریخ کی شرمناک حرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حملوں کا بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارکباد کی مستحق ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل طارق حسن نے بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملوں میں جھوٹے الزامات کی بنیاد پر معصوم مرد، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد اور شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتا ہے۔
طارق حسن نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک جرم اور انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے 22 اپریل کے بعد شفاف تحقیقات کی پیشکش خطے میں امن کی کوشش تھی، مگر بھارت نے جنگی جنون کا راستہ اپنایا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے پاکستان بھارت کشیدگی: امن کے قیام کیلئے برطانیہ، روس اور جاپان میدان میں آگئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت بھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر عملدرآمد شروع، کیپیٹل ہسپتال میں ریڈ الرٹ جاری فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج سنایا جائے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت نے کہا کہ کہ بھارت
پڑھیں:
بھارتی حملہ پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے: دفترخارجہ کا سخت ردعمل ٍ
پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملوں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی قوانین کے مطابق بھارتی ’جارحیت‘ کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے جس کے لیے وقت اور مقام کا تعین وہ خود کرے گا۔ دفتر خارجہ نے منگل کی شب حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا ترجمہ ذیل میں ہے۔ بلا اشتعال اور کھلی جنگی جارحیت کے اقدام میں، بھارتی فضائیہ نے بھارت کی فضائی حدود کے اندر رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی حملے میں بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے مریدکے اور بہاولپور کے علاقوں، جبکہ لائن آف کنٹرول کے پار آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں کوٹلی اور مظفرآباد میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارت کی اس جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت شہری شہید ہوئے۔ اس حملے سے تجارتی فضائی پروازوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ ہم بھارت کے اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور ریاستوں کے مابین تعلقات کے طے شدہ اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پہلگام حملے کے پس منظر میں بھارتی قیادت نے ایک بار پھر دہشت گردی کے مفروضے کو استعمال کر کے مظلومیت کے جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، جو کہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ بھارت کی اس غیر ذمہ دارانہ حرکت نے دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 اور بین الاقوامی قانون میں دیے گئے حقوق کے مطابق، وقت اور مقام کا تعین خود کرے گا اور مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہیں، اور وہ ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے فولادی عزم کے ساتھ عمل کریں گے۔