بھارتی جنگی جنون کیخلاف پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بھارتی جنگی جنون کیخلاف پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہیں۔ بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قوم، حکومت اور افواج مل کر بھارت کے عزائم خاک میں ملائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یوم استحصال کشمیر، قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور
وفاقی وزیر کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کے معتصابہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم رکھے ہوئے ہیں، حالیہ معرکہ حق نے بھارتی غرور کو خاک میں ملادیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں بھارت کے 5 اگست 2019ء میں کیے گئے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کے لیے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیش کی گئی 2 مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔ قومی اسمبلی میں پہلی قرارداد وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ بھارت کے معتصابہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، جبکہ دوسری قرارداد شازیہ مری نے انگریزی زبان میں پیش کی، دونوں قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔
وفاقی وزیر امیر مقام کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کے معتصابہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم رکھے ہوئے ہیں، حالیہ معرکہ حق نے بھارتی غرور کو خاک میں ملادیا۔امیر مقام کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ معرکہ حق کی وجہ سے کشمیری بہن بھائیوں کےحوصلے بلند ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کی 5 اگست کو احتجاج کی کال افسوس ناک ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی انگریزی زبان میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم نہیں کر سکتے۔ شازیہ مری کی قرارداد میں کہا گیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے، جموں و کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ شازیہ مری کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ 5 اگست یوم سیاہ ہے، 5 اگست سے جموں و کشمیر میں مظالم کا ایک لا متناہی سلسلہ جاری ہے، پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھے گی۔