اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) ملکی عسکری و سیاسی قیادت نے مادر وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کے تمام دیگر عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے پاکستان کی سلامتی اور عزت و  وقار کے تحفظ کا ہر حال میں دفاع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کو پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کے تناظر میں روایتی خطرے سے نمٹنے کی دفاعی تیاریوں اور سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ قیادت کو علاقائی سلامتی کے حوالے سے پیشرفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا جن میں روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ وار فیئر کی حکمت عملی اور دہشت گردی کی پراکسیز شامل ہیں۔ وزیراعظم اور ان کے ساتھ موجود شخصیات نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کیلئے قومی نگرانی بڑھانے، بلاتعطل انٹر ایجنسی تعاون اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور تزویراتی بصیرت کو سراہتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ اور بدلتے ہوئے حالات میں قومی سلامتی کے حوالے سے فیصلہ سازی میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ورانہ اور نظم و ضبط والی فورسز میں شمار ہوتی ہے۔ قومی قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کیلئے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجدید کی کہ قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج قومی طاقت کے تمام عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ہر حال میں پاکستان کی سلامتی اور عزت و وقار کو برقرار رکھنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو ملکی سکیورٹی صورتحال اور مشرقی سرحد پر بھارتی جارحانہ اشتعال انگیز اقدامات‘ خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔ قومی قیادت کو علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال، خطرات کی نئی جہتوں، روایتی فوجی چیلنجز، ہائبرڈ وار فیئر اور دہشت گردی کے پراکسی نیٹ ورکس سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام نے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو سراہا اور ہر سطح پر آپریشنل تیاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملکی خود مختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کا مؤثر اور فوری جواب دیا جا سکے۔ وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور سٹریٹجک فہم کی تعریف کی۔ انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ سکیورٹی حالات میں بروقت فیصلے لینے میں ادارے کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، "پاک فوج دنیا کی سب سے پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔" قومی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات کے خلاف اپنا دفاع یقینی بنائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوامی حمایت کے ساتھ مسلح افواج اور ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں، وہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور خود مختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی-چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی ضروری ہے، بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے گزشتہ ماہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے اس بچت کو کراچی-چمن شاہراہ کی اپ گریڈیشن پر صرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تمام صوبوں نے اس فیصلے میں تعاون کیا جو وفاق کے اتحاد کی نشانی ہے، کراچی تا چمن شاہراہ کی تعمیر سے 18 گھنٹے کا سفر 6 سے 8 گھنٹے تک محدود ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کراچی-چمن قومی شاہراہ (این۔25) کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 790 کلومیٹر طویل کراچی-چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء  سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی سڑک کی تعمیر کا معیار  موٹر وے جیسا ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے تمام صوبوں نے اس فیصلے میں تعاون کیا جو وفاق کے اتحاد کی علامت ہے۔ کراچی -چمن ایکسپریس وے سے نہ صرف مسافر مستفید ہوں گے بلکہ ٹرانسپورٹ اور تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ایکسپریس وے کے لئے زمین کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں سے تعاون کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کے لئے ایکسپریس وے پر آنے والے تمام بڑے شہروں پر بائی پاسز تعمیر کئے جائیں۔ وزیراعظم نے  منصوبے کی تعمیر کے دوران  ماحولیاتی عنصر کو مدنظر رکھنے اور منصوبے کی تعمیر کے بعد تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی خصوصاً کراچی -چمن شاہراہ کی تعمیر اور اپ گریڈیشن میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ اجلاس کو منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 790 کلومیٹر طویل کراچی-چمن شاہراہ کو ایکسپریس وے کے طور پر تعمیر کیا جائے گا جو کہ 4 لینز پر مشتمل دو رویہ سڑک ہو گی، شاہراہ پر فنڈنگ کی کمی کے باعث کام تعطل کا شکار تھا تاہم حکومت کے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کی جانب منتقل کرنے کے فیصلے کی وجہ سے فنڈنگ کے مسائل حل ہو گئے ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا  گیا کہ منصوبے کے خضدار-مستونگ سیکشن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی تا خضدار کے پانچ سیکشنز کی تعمیر کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جا رہی  ہے۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات عبد العلیم خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریگولیٹری عمل کی بہتری، شفافیت کے فروغ،  بیوروکریٹک مسائل کے خاتمہ سے کاروبار کے لئے زیادہ سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے، حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  کے ذریعے سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لئے ون ونڈو آپریشنز کی سہولت فراہم کر رہی ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں۔ پاکستان کاروبار، سرمایہ کاری کے لئے محفوظ، منافع بخش ملک ہے۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی چیمبر آف کامرس کی امریکہ-پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں سینئر نائب صدر ایشیا -امریکہ چیمبر آف کامرس چارلس فریمین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیا و صدر پاکستان-امریکہ بزنس کونسل سپیرینزا گومیز، ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز ایبٹ انڈسٹریز ہینی ہینسر، ہیڈ آف پبلک پالیسی یوریشیا ایپل ایسرا کونی اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں آپ کا یہاں خیر مقدم کرنا میرے لئے باعث مسرت ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان میں ملازمتیں پیدا کرنے، ریونیو میں حصہ ڈالنے اور علاقائی منڈیوں میں برآمدات بڑھانے کے لئے آپ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور  امریکہ کے درمیان اقتصادی اور سٹرٹیجک شراکت داری کی ایک طویل تاریخ ہے، ہم امریکی حکومت اور کاروباری اداروں کے ساتھ دہائیوں پر محیط تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔ وزیراعظم  نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیرف کے مسئلے پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ اس کا باہمی طور پر فائدہ مند حل تلاش کر لیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران وفد کے شرکاء نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک پر کشش ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ وزیراعظم نے فریڈرش میرس  کو جرمنی کا چانسلر منتخب  ہونے پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کو مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں ان کی کامیابی کی متمنی ہیں۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار   بھی کیا۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی میزائل حملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکار دشمن کو اس کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں اور مسلط کردہ اس حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی قوم اور افواج کا مورال بلند ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکار دشمن نے پاکستان کے 5 مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ پاکستان بھارت کے مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا بھرپور حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں۔ دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کراچی چمن شاہراہ چمن شاہراہ کی ا ئی ایس ا ئی سرمایہ کاری بلوچستان کی ایکسپریس وے کی تعمیر کے کے حوالے سے مسلح افواج کہ پاکستان پاکستان کے اپ گریڈیشن پاکستان کی اداروں کے کرتے ہوئے کہا ہے کہ کا اظہار ہدایت کی افواج کے اور وزیر کے دوران انہوں نے کے لئے ا کیا گیا جائے گا کے تمام کے ساتھ

پڑھیں:

وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل جنیوا میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرکے انہیں پاک – سعودیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد برطانیہ کے شہر لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مختصر قیام کیا اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی۔

وزیراعظم نے نواز شریف کو پاک – سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں موجود ہیں اور ان کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں 4 دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم ہفتے کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ریاض سے لندن روانہ ہوئے تھے، ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبدالرحمٰن نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا تھا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف خوارج کی جانب سے مساجد کو فتنہ انگیزی کےلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف سعودی عرب کیساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کا دروازہ بند نہیں کیا: وزیر دفاع جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کیلئےکوششیں جاری رہیں گی: پاکستان مودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی فینٹانل بنانے والے اجزا کی اسمگلنگ: امریکا نے بھارتی کاروباری افراد کے ویزے منسوخ کردیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے
  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
  • وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
  • ایک کیخلاف جارحیت دوسرے پر بھی تصور، پاک فوج حرم شریف، روضہ رسولؐ کی محافظ: پاکستان، سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ