2025-09-21@01:37:13 GMT
تلاش کی گنتی: 959

«کراچی چمن شاہراہ»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ/ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی میںقومی لباس میں ملبوس وکیل کو ریسٹورنٹ میں سروس فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ہوٹل انتظامیہ کی شکایت مسترد کرنے درخواست پر سماعت کراچی کی مقامی عدالت مین ہوئی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ یہ ایک اسپیشل قانون ہے جس پر دائر درخواست کا اطلاق نہیں ہوتا، ہماری شکایت کو میرٹ پر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے لیے منصوبوں پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بات چیت ہوتی رہتی ہے، شہر کے حوالے سے وزیر اعظم کو یاد دہانی کروائی ہے، امید ہے وزیر اعظم جو کراچی کے حوالے سے شہباز اسپیڈ کا وعدہ کر کے گئے ہیں وہ کام کرتا رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ‘ قابل تعریف ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد پاک سعودیہ...
    سکھر کے علاقے روہڑی میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ متاثرہ اونٹ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر کے علاقے روہڑی میں تین حملہ آوروں کی جانب سے پانی پینے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے درندہ صفت ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے جانور پر ہونے والے ظلم کو "ناقابل برداشت" قرار دیتے ہوئے سکھر پولیس کو ہدایت کی کہ مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے مثالی سزا دی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت...
    کراچی: لیاقت آباد سی ایریا میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر سمیت دیگر اشیا کو نذر آتش کیا جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔  مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 روز سے علاقے میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  احتجاج کے دوران خانیوال سے شادی میں شرکت کے لیے آئے باراتی نے بتایا کہ احتجاج کی وجہ سے لیاقت آباد میں ٹریفک جام کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر)  پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے  ان پر عمل کریں گے۔ ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن اور ریڈ لائن منصوبوں میں تاخیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے 2035ءتک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں پی آئی ڈی سی ایل سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ منصوبوں کے مکمل ہونے کی تاریخ دی جائے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت، فٹ پاتھوں کی خراب اور منصوبے کی تکمیل کی مقررہ مدت سے کے ایم سی کو مطمئن کیا جائے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 2017ءکا این او سی اب تک مکمل نہیں ہوا، کراچی کے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی قیادت کو منصوبوں کی تکمیل میں شامل کیا جائے، مسائل کی وجہ سے شہر کی صورتحال خراب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن اور ریڈ لائن منصوبوں میں تاخیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے 2035 تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں پی آئی ڈی سی ایل سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ منصوبوں کے مکمل ہونے کی تاریخ دی جائے،  کراچی کی سڑکوں کی مرمت، فٹ پاتھوں کی خراب اور منصوبے کی تکمیل کی مقررہ مدت سے کے ایم سی کو مطمئن کیا جائے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 2017 کا این او سی اب تک مکمل نہیں ہوا، کراچی کے شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ مقامی قیادت کو منصوبوں کی تکمیل میں شامل کیا جائے، مسائل کی وجہ سے شہر...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کے حق میں ہے ، پاک سعودی ڈیفینس معاہدہ دونوں ملکوں کے لیئے مثبت ہے۔ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ہے، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے ۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کیماڑی میں ٹی پی ون گٹر باغیچہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ بار بار کراچی کی طرف دلواتےہیں، امید ہے وزیراعظم کراچی کے منصوبوں پر ’شہباز اسپیڈ‘ سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین سیاست کرنے کا کوئی موقع ہاتھ...
    شنگھائی کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم اہز)، سرکولر ریلوے، بینکاری، اور اسپیشل انڈسٹریل زونز و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جہاں چینی سرمایہ کار اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے سیکریٹری جنرل سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون، سسٹر سٹی معاہدے کی فعالیت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں شنگھائی میونسپل فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دونوں فریقین نے کراچی شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو مؤثر اور فعال...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی نوعیت کے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کے بعد ملک میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔کراچی میں واقع مزار قائد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر کو خصوصی طور پر سبز روشنیوں سے منور کر دیا گیا، جبکہ دونوں عمارات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔(جاری ہے) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس سے دونوں اقوام کے درمیان مضبوط ہوتے روابط اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ روز سعودی ولی...
    جماعت اسلامی نے شاہراہ قائدین پر غزہ چلڈرن مارچ منعقد کیا جس میں طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے فلسطین کے جھنڈے اُٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر ایک نجی اسکول کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کیلئے حافظ نعیم الرحمٰن کو 30 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا۔اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اپنی روش تبدیل کرے، امریکا منافق ہے، اسرائیل کے ساتھ امریکا کی بھی مذمت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ اسرائیل کے خلاف اب عملی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کسی طور قبول نہیں۔ 7 اکتوبر...
    اپنے ایک بیان میں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال...
    مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں ترقی کے نام پر سندھ حکومت نے 17 سالوں میں کھربوں روپے ہڑپ کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، صوبے کو ہر سال جتنا ریونیو کراچی دیتا ہے اس کا 10 فیصد بھی شہر پر نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں صرف شہر کی ڈیویلپمنٹ کے پیسوں میں سے سندھ حکومت کھربوں روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مقامی افراد کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہر...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے، نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026ء تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا۔ انہوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026 تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے بدھ کو جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-10 کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں عالمی دباؤ پر قرآن وسنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ حکومتی سرپرستی میں تعلیمی اداروں میں نشہ اور بے حیائی کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا ہے۔کراچی میں سامنے آنے والا حالیہ جنسی اسکینڈل ہمارے معاشرتی اخلاقی دیوالیہ پن کی ایک شرمناک مثال ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے تحت کراچی، لاڑکانہ اوررتوڈیرو میںسیرت النبی ؐکے اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر امیرضلع ایڈووکیٹ نادرکھوسہ، مقامی امیر رمیز راجا شیخ بھی موجود تھے۔ صوبائی رہنما کا مزیدکہنا تھاکہ اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابرآلود اور کہیں صاف رہا، کم سےکم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز تک شہر کا مطلع ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار، بونداباندی کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری ہوائیں مسلسل بحال رہنے کی توقع ہے اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ گڈو...
    حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24...
    شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے گھر سے ایک روز قبل ملنے والی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے نوعمر لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کے مطابق نوعمرلڑکی کے پوسٹ مارٹم کے دوران زیادتی اور گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ایل او کی جانب سے پولیس کوزبانی طورپرنوعمر لڑکی کوگلا گھونٹ کرقتل کیے جانے کا بتایا گیا ہے ، تاہم نو عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پیرکو سرجانی ٹاؤن سیکٹر51 میں گھرکی چھت سےنوعمرلڑکی کی پھندا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات نے موزوں موسمی حالات اور سیلاب کی نکاسی میں رکاوٹ کے باعث 20 ستمبر سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید اور غیر معمولی وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈینگی الرٹ جاری کردیا ہے محکمہ موسمیات کے جاری کردہ ڈینگی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی رجحانات، موجودہ اور مستقبل کے موسمی حالات، بڑے پیمانے پر سیلاب کا جمع شدہ پانی سمیت تمام عوامل ڈینگی کی وبا کے پھیلنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کر رہے ہیں.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق موزوں موسمی حالات اور سیلاب سے پیدا ہونے والی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ نے 20...
    سید مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ کچے کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا منصوبہ بنائیں اور وہاں سڑکیں، اسکول، اسپتال، ڈسپینسری اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں، سیلابی صورتحال کے بعد کچے میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے، گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کی تعمیر کے بعد پورا علاقہ کھل جائے گا، سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ امن امان ہر صورت بحال ہو۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔ کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلی سندھ...
    —فائل فوٹو کراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً  8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین  لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کرنے اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم دیا ہے۔ کچے کے علاقوں میں آپریشن اور کراچی سمیت صوبے  میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کچا ڈوب گیا ہے اور قانون شکن باہر آئے ہوں گے۔ ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کیے جائیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور انسپکٹر جنرل پولیس  غلام نبی میمن  نے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکے سیاہ بادلوں کاراج ہے، سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں جبکہ شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، کلفٹن، ملیر، لانڈھی، گلشن حدید سمیت اطراف کے علاقوں میں رم جھم ہوئی۔ اس کے علاوہ سائٹ ایریا، گولیمار، گارڈن اور اطراف میں بھی رم جھم ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے، جنوب مغرب...
    کراچی: شہر قائد میں اہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت ذیشان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250916-8-4
    کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا ہے اجلاس کل 17 ستمبر کو ہونا ہے۔ اطلاع یے کہ  اجلاس کے انعقاد سے اختلاف کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم نے ایوان صدر چانسلر سیکریٹریٹ سے گزارش کی ہے کہ انتظامی نظم و نسق کے معاملے پر یونیورسٹی کے خلاف جاری تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مرتب ہونے تک یہ اجلاس موخر کردیا جائے۔  بتایا جارہا ہے کہ اس حوالے سے ایک  خط وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان صدر کو تحریر کیا گیا ہے جس میں اس بات کی اطلاع دی گئی یے کہ گورننس اور ایڈمنسٹریٹوو معاملات کی شکایات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی ایچ ای سی میں بنائی...
     مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو آج حقائق سے آگاہ کرنے آیا ہوں، سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ چلایا۔ مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ جلال پور پیر والا موٹر وے سندھ کا حصہ نہیں ہے، جلال پور والا موٹر وے سندھ میں ہوتا تو اپوزیشن کے اراکین پہنچ چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اس پر بھی درجنوں پریس کانفرنس کر چکے ہوتے،  ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو قدرتی طور پر نقصان ہوتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس طرح کی آفت جب آتی ہے تو بہت سارے...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے 2 مقدمات کا فیصلہ موخر کردیا۔ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں سنایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شمس الدین اور عبد الغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد کی گئیں تھی۔  ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں...
    جولائی و اگست میں کراچی کی تباہ کن بارشوں کے بعد جو کسر رہ گئی تھی وہ ستمبر کے پہلے عشرے ہونے والی بارشوں نے پوری کردی اورکراچی کی برساتی و سیلابی تباہ حالی پر سیاسی پارٹیوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشیوں سے یہ تو ثابت ہو گیا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر اور اپنے ٹیکسوں سے ملک چلانے والا کراچی واقعی لاوارث ہے جس پر اقتدار میں رہنے والی اور اقتدار سے محروم سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر شدید الزام تراشیوں سے اپنی سیاست چمکا رہی ہیں اور عملی طور پر وفاق و سندھ کی حکومتیں کچھ کر رہی ہیں نہ کراچی کے بلدیاتی اقتدار میں شامل پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کچھ...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی...
    کراچی: شاہ فیصل کالونی کے علاقے الحیدر سوسائٹی ڈرگ روڈ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ شاہ فیصل کالونی پولیس کے مطابق مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، مقتول کی شناخت 26 سالہ ارتضیٰ علی ولد مظفر علی کے نام سے کی گئی جبکہ 18 سالہ ایمن دختر افتخار شاہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل تھانے کے ہیڈ محرر عثمان شاکر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی لڑکی مقتول ارتضیٰ کے نکاح میں تھی اور وہ اس سے ملنے گھر آیا تھا کہ گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں میچ براہِ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔ کیماڑی کے ساحل پر واقع پورٹ گرینڈ میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں میں بھی میچ کے براہِ راست نشریے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، جبکہ اس موقع پر تماشائیوں کے لیے مزیدار کھانوں اور تفریحی سہولیات کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ Post Views: 7
    کراچی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔ کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرینڈ میں بھی شائقین کرکٹ کو میچ سے لطف اندوز کرانے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، اس موقع پر حاضرین کی تواضع کے لیے پرلطف اور ذائقے دارکھانوں کا بھی اہتمام ہوگا۔
    شاہراہ بھٹو جسے پہلے ملیر ایکسپریس وے کے نام سے جانا جاتا تھا کراچی میں زیر تعمیر 39 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بجٹ برائے سال 26-2025 میں کراچی کے لیے کن منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے؟ یہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو ڈی ایچ اے سے شروع ہو کر  کراچی حیدرآباد موٹروے (ایم 9) کے قریب  کاٹھور  تک پھیلا ہوا ہے جسے ملیر ندی کے کنارے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ شاہراہ بھٹو 3،3 لین والا ہائی اسپیڈ، ایکسیس کنٹرولڈ کوریڈور ہے جس کے دونوں اطراف سروس روڈز بھی شامل ہیں۔ منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے جا رہے اس منصوبے میں 3 فلائی اوورز اور 8 انڈرپاسز شامل بھی ہیں۔ حالیہ  بارشوں کے...
     کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں عمارت کی بالکونی گرنے کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں رہائشی عمارت کی بالکونی گرنے سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ متوفیہ کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 17 سالہ مریم دختر ندیم کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کی والدہ 43 سمیرا کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل کالونی میں رہائش پذیر مسلم لیگ ن کی رہنما شہناز اختر نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ شاہ فیصل کالونی گرین ٹاؤن گلی نمبر 6 میں قائم رہائش 5 منزلہ...
    حب ڈیم سے شہرکو پانی کی فراہمی بحال نا ہوسکی۔ کینال کا مرمتی کام تاخیر کا شکار ہے آنے والے دن میں کام مکمل ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو نادرن بائی کے قریب سیلابی ریلے سے حب کینال کا 20 فیصد حصہ متاثر ہوگیا تھا جس کا مرمتی کام شروع کردیا گیا۔ واٹر کارپوریشن حکام کا دعوی تھا کہ 36 گھنٹوں میں مرمتی کام مکمل کر لیاجا ئے گا لیکن تاحال مرمتی کام جا ری  ہے جس کے باعث بدھ سے حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ حب ڈیم سے ضلع غربی، کیماڑی اور کچھ علاقے ضلع وسطی کے ہے جس کوپانی فراہم کیاجا تا متاثرہ علاقوں میں تین دن سے پانی...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی بینک کے ٹرانسپورٹ سے متعلق وفد سے ملاقات میں بتایا ہے کہ کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات ہوئی، عالمی بینک کے وفد کی قیادت مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور پاکستان کے پریکٹس منیجر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم خلیل ذکی نے کی، وفد میں لیڈ ٹرانسپورٹ اکنامسٹ جارجیس بیانکو، ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ فیڈریکو فریرا، ٹرانسپورٹ اسپیشلسٹ پاپا مودو اور دیگر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم...
    کراچی: حالیہ بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی کے باعث بہہ جانے والی کورنگی کازوے کی سڑک پر پانی تو اتر گیا ہے مگر متعدد مقامات پر شدید ٹوٹ پھوٹ کے باعث یہ اہم شاہراہ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کازوے کی سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مرمت کا کام مکمل ہونے تک اسے کھولنا ممکن نہیں۔ اس بندش کے باعث کورنگی سے شہر کی جانب جانے والا ٹریفک متبادل راستے یعنی جام صادق پل کی طرف موڑا جا رہا ہے، جہاں ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کی موجودہ حالت ٹریفک کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، اس لیے مرمتی...
    شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی گئی۔ وقوعہ کے بعد موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  
    کراچی: شہر قائد میں ماری پور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ولی نامی شہری کے قتل کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے ہاکس بے روڈ پر ٹائر جلا کر دھرنا دے دیا ہے اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، دھرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او ماری پور کو فوری طور پر معطل کر کے اس کی جگہ ایک ایماندار افسر تعینات کیا جائے۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ ماری پور تھانے کو کافی دور منتقل کر دیا...
    شہر قائد کے علاقے لائنزایریا میں دو منزلہ مکان گر گیا تاہم حادثے سے پہلے مکین باہر نکل آئے جس کے باعث نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لائنزایریا میں قصائی چوک کے قریب ٹیئر گارڈر پر بنا 45 گز کا مکان منہدم ہوگیا، مکین خطرے کے پیش نظر پہلے ہی باہر نکل گئے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ واقعے کے وقت گھر میں 6 افراد موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے بتایا کہ انتظامیہ کے اراکین موقع پر موجود ہیں جو مکان گرنے کی وجوہات کا تعین کررہے ہیں۔
    پنجاب کے ضلع ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب کراچی میں بھی صورت حال سنگین ہے۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم انہوں نے کہاکہ پانی جن بستیوں میں جائےگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیےکیا گیا۔ صادق علی ڈوگر کے مطابق جلال پور شہر کو بچانےکے لیے...
    ملیرجام گوٹھ  کے مقام پرملیرندی میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث زیر تعمیر شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔ رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے ملیرجام گوٹھ کے قریب ملیرندی میں آنے والا سیلابی ریلا زیرتعمیرشاہراہ بھٹو کوکاٹتا ہوا دوسری جانب نکل گیا جس کے باعث شاہراہ بھٹو میں کئی فٹ چوڑا اور کئی فٹ گہرا شگاف پڑگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق  شاہراہ بھٹو پرشگاف پڑنے واقعہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب پیش آیا تھا۔ واقعے کے فوری بعد میمن گوٹھ پولیس اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچ گئی تھی اورپولیس نے شاہراہ بھٹو کے اطراف حفاظتی رسی باندھ دی اورکسی بھی غیرضروری شخص کوشاہراہ بھٹو پرآنے کی اجازت نہیں دی جا رہی...
    غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو حراست میں لیں گے، گاڑیاں بند کر دی جائیں گی، کراچی پولیس چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں کی گاڑیاں بند کر دیں گے، ان کا چالان بھی ہوگا، حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ بارش اور سیلابی صورت حال کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہر کا دورہ کیا اور پولیس کے جوانوں کی جانب سے شہریوں کی مدد کرنے کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے دوران شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے...
    کراچی: شہر قائد میں منگل کو بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، برساتی نالوں سے پانی باہر آگیا جبکہ شہر کی اندرونی گلیوں کا حشر نشر اور جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا، کھنڈرات نما سڑکوں پر شہریوں کی آمد ورفت انتہائی  مشکل ہوگئی، بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں منگل کو ہوئی بارش کے بعد حسب روایت ان سڑکوں پر پانی جمع ہوا جہاں ماضی میں ہمیشہ جمع ہوتا ہے، بلدیاتی اداروں کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہے لیکن...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کراچی میں بارش کے بعد انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں اسی سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد نکاسی آب اور ٹریفک روانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ٹاور، شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول، ایم اے جناح روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں کا دورہ کیا اور موقع پر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مزید ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری سہولت کے لیے تمام ادارے فیلڈ میں موجود رہیں اور اپنی کارکردگی کو مزید مؤثر بنائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے واضح ہدایت...
    شوگر ملز مالکان نے ناجائز منافع خوری کیلیے من مانی کرتے ہوئے کراچی میں چینی کی سپلائی بند کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل سے شوگر ملز مالکان نے شہر کی تھوک مارکیٹوں میں چینی کی ترسیل معطل کردی ہے۔ اس معاملے پر ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین روف ابراہیم نے بتایا کہ پیر 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 175روپے تھی جبکہ فی کلو چینی کی تھوک قیمت 179روپے تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے چینی کی درآمدی کنسائمنٹ پاکستان پہنچنے میں کم از کم تین ہفتے کا وقت درکار ہے لیکن شوگر ملز مالکان نے مصنوعی بحران پیدا کرکے مہنگے داموں اپنے چینی کے ذخائر کرنے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں بارش کے دوران ایمرجنسی ٹریفک پلان فعال کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے متبادل پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت طارق روڈ کے دونوں جانب مرکزی شاہراہ کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے، شاہراہ فیصل متاثر ہونے کی صورت طارق روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔  ٹریفک پولیس نے شہریوں، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور ممبران سے گزارش کی ہے کہ طارق روڈ کے دونوں اطراف گاڑیاں پارک نہ کریں، اقدام کا مقصد بارش کی صورت میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس شہر میں ممکنہ شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال سے حفاظت کے پیش نظر نشیبی علاقوں اور...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری نے کمشنر آفس کے کنٹرول روم سے شہر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا۔ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیشگوئی ہے، ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے عوامی خدمت کے لیے فیلڈ میں نکلیں، تمام ڈپٹی کمشنر اور بلدیاتی عملہ بارش کے نئے اسپیل کے لیے تیاررہیں۔ کمشنر کراچی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور نکاسی آب کا فوری جائزہ لیں، عوامی سہولت مدنظر رکھتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ضروری مشینری کا انتظام کیا جائے۔ کمشنر نے...
    کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں بارش کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے مختلف فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری اطلاعات، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، واٹر بورڈ، کے الیکٹرک، کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹریفک کی صورتحال اور ڈائیورژن کے بارے میں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے...
    کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے، سیلاب اور بارشوں کیلئے مکمل تیار ہیں، وزیر اعلی مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے، وزرا متحرک اور فعال ہیں۔سندھ میں متوقع سیلابی صورتحال کے بارے میں فلڈ مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ کمشنر، وزیر آب پاشی اور سیکرٹری سے اپ ڈیٹ لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین بجے کی صورتحال کے مطابق...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے، وزرا متحرک اور فعال ہیں۔ سندھ میں متوقع سیلابی صورتحال کے بارے میں فلڈ مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ کمشنر، وزیر آب پاشی اور سیکرٹری سے اپ ڈیٹ لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تین بجے کی صورتحال کے مطابق پنجند بیراج پر 6 لاکھ کیوسک پانی آیا ہے،  جام خان شورو اس وقت وہاں موجود ہیں،  ان کو کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے میں 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے، پنجند کے میژر میں کمی آئی ہے جو بائیس میل...
    کشمیر وفلسطین سرحدی تنازع نہیں، امت مسلمہ کا ایمانی مسئلہ ہے، شاہ عبدالحق قادری کراچی : نبی مہرباں، آخر الزماں، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم  کے 15 سو سالہ جشن ولادت پر کراچی میں مرکزی جلوس جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کرام کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ اور صدر سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچا جہاں میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ  پندرہ سو سالہ میلا النبی چراغاں اورظاہری خوشیوں کا نام نہیں بلکہ اس کی اصل روح اسوہ رسولﷺ کو اپنانا اور اپنی اتباع رسول...
    کراچی (نیوز ڈیسک) کئی برس بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، جس کے بعد پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پانچ رکنی امریکی ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی۔ یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان (CAA) کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کرے گی جن میں لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شامل ہیں۔ آڈٹ 12 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جبکہ ایف اے اے نے پاکستان سی اے اے کی ریٹنگ بھی کم کر...
    کراچی میں جشنِ میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مرکزی جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کی۔ امیر جماعت اہلسنت شاہ عبدالحق قادری کی قیادت میں جلوس کا آغازہوا، شرکاء جلوس نبی رحمت ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں نکالے گئے جلوس میں سبز پرچم لہرا رہے ہیں۔ جلوس ایم اے جناح روڈ کی جانب رواں دواں ہے اور شرکاء جلوس میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں نعرے بلند کررہے ہیں۔ جلوس کے راستے میں جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی ہیں،  دوران جلوس نعت خوانی کی جارہی ہے، مختلف نعت خواں نبی رحمت ﷺ کی شان میں...
    کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
    شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 34 سالہ مریم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جو خاتون کے گلے میں لپٹا ہوا تھا اور اس دوران وہ سڑک پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس دوران ایم6موٹروے کی تعمیر اور ایم10 پر بات چیت کی گئی اور حیدرآباد،سکھر موٹروے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم-10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم-10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا جب کہ ایم-10 موٹروے کے 2 حصے ہوں گے، کراچی سے...
    کراچی: محمود آباد نمبر دو میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث گھروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ بجلی کے بندش کے باعث معملات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بارہا شکایات کے باوجود ان کی آواز نہیں سنی جا رہی۔ احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی...
    کراچی: اے وی سی سی پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والے کمسن بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل یونٹ کے مطابق 8 اگست کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے 2 سالہ طفل اصغرعلی ولد محمد یعقوب کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں الزام نمبر 25/495 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کیا گیا اور بعد ازاں مقدمے کی تفتیش اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہوگئی تھی۔ اے وی سی سی نے چھاپہ مار کارروائی میں مغوی بچے کو نواب شاہ سے بازیاب کرالیا جبکہ اغواکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب جاری ہے۔  بچے کی بحفاظت بازیابی...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسی کردیں۔ کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرکاری امور انجام دینے والے ملازمین کے لیے بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے ایم سی کی سرکاری بائیکس کو بتدریج پیٹرول سے بجلی پر منتقل کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں ڈیلیوری بوائز کو بائیکس دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ پندرہ ہزار روپے مالیت کی ایک بائیک خریدی گئی ہے، خواتین افسران کو "پنک بائیکس" فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ آمد و رفت میں سہولت حاصل کر سکیں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔ درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔ سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا...
    شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈی سی آفس کے قریب گھر میں پیش آیا تھا جبکہ ایس ایچ او ضمیر حسین نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ سجاد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول شرافی گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو کہ جاوید نامی شخص سے ملنے آیا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم ملزم نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔ تاہم، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر سکھر سے کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملیر ندی بند پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول، چار چھینے گئے موبائل فونز اور تین بٹوے برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزم یاسر کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کے 5 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یاسر کے خلاف پہلے سے ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ اور اقدام قتل سمیت پانچ مقدمات درج...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف فقیر محمد گوٹھ کے قریب پانی کے گڑھے سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
    کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے پولٹری ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ شہرکے مختلف علاقوں میں منگل کی صبح سویرے مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ شاہ فیصل کالونی برج اترتے ہوئے ٹرالر کے الٹنے سے ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب تیزرفتارمسافرمزدا کی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ فوری طورپرخاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ علاوہ ازیں ڈیفنس تھانے کے علاقے کورنگی روڈ ڈیفنس موڑگولڈ مارک کے قریب پولٹری ٹرک کی زد میں آکو موٹر سائیکل سوار...
    کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
    کراچی میں موسلادھار بارش جاری، پانی گھروں میں داخل، آئندہ 2 روز انتہائی اہم قرار، اربن فلڈنگ کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) شہر قائد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز بارش کے حوالے سے اہم قرار دیے ہیں۔کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔ترجمان...
    اسلام ٹائمز: اسی بیرک میں میری ملاقات نثار علی زیدی المعروف نثار شاہ جی سے ہوئی۔ ایک دلیر اور بہادر جوان جس سے پہلی ہی ملاقات میں احساس ہوگیا تھا کہ قوم و مذہب کا درد رکھنے والا یہ جوان آگے چل کر بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیل میں ہونے والی یہ دوستی پھر طویل ساتھ کا سبب بن گئی۔ رہائی کے بعد پھر ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔ میں قم پڑھنے چلا گیا مگر رابطہ برقرار رہا۔ اسی دوران شاہ جی نے کراچی کے جوانوں کو منظم کرنا شروع کیا۔ پہلے پاسبان اسلام کی ذمہ داریاں سنبھالیں، پھر پیام ولایت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اور پھر پیام ولایت اسکاؤٹس کو سامنے لائے۔ تحریر:...
    مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں نذر و نیاز، شربت و پانی کی سبیلوں، میڈیکل کیمپ اور موبائل ٹوائلٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں عزاداران سید الشداء امام حسینؑ کی خدمت کیلئے ’’موکب ابالفضلؑ" لگایا گیا۔ تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں عزاداران امام مظلومؑ کیلئے نذر و نیاز، شربت اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ موکب ابالفضل میں عزاداران حسینیؑ کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں شوگر، بلڈ پریشر و دیگر مختلف ٹیسٹ بلامعاوضہ کئے گئے، جبکہ فرسٹ ایڈ و مخلتف میڈیکل سہولیات بھی فراہم...
     سعید احمد:پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے. لاہورسےکراچی جانیوالی2ٹرینوں کاشیڈول تبدیل شاہ حسین ایکسپریس کومنسوخ کردیاگیا شاہ حسین کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا,گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی. مسافروں کوگرین کی روانگی سے1گھنٹہ قبل ریلوے سٹیشن پہنچنےکی ہدایات جاری کر دی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا جس کے نتیجے میں لگژری گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے لاہور جانے والا گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، جس کی وجہ سے ٹرالر پر لوڈ 8 گاڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹروے پولیس نے ٹرالر کو چالان کے لیے روکا تو اسی دوران دوسرے ٹرالر نے کاروں سے بھرے ہوئے ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر دے...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھو دریا کا پانی روکنا چاہتا ہے، مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ماننا پڑے گا ورنہ ان سے 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جب کینال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، بھارت نے سفارتی سطح پر بھی عبرتناک شکستہ  کھائی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت بی ایل اے اور...
    متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔ پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ نے کہا ہے ہک حب ڈیم سے پانی کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر کراچی کو 40 ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا اور سال کے آخر تک پانی کی سپلائی 140 ایم جی ڈی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی چیمبر آف کامرس میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام محب وطن پاکستانیوں کو  وطن عزیز کے 78 ویں جشن آزادی  کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعدحاصل ہوا  ہے، آج کا دن ان قربانیوں اور جدوجہد کو  اپنے دلوں...
    کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کرنے کی سمت ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت جلد کراچی کے رہائشی اور صنعتی صارفین کو کے الیکٹرک کے مقابلے میں کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بجلی “سیپرا” کے تحت پیدا اور فراہم کی جائے گی، اور ترسیل کا کام سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (STDC) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس نظام میں نرخوں کا تعین صوبہ خود کرے گا، جو نیپرا کے مقررہ نرخوں سے واضح طور پر کم ہوں گے۔ ناصر شاہ نے وضاحت کی کہ ابتدائی مرحلے میں ترجیح اکنامک زونز کو...
    ویب ڈیسک:  کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔  وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی...
    صوبائی وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے سندھ کے صوبائی وزیرِ توانائی سید ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔ وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں...
    سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔  سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔  یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے...
    پشاور: سینئر وکیل کے کراچی میں ہونے والے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم نے  پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری  ضمانت  کی درخواست دائر کی ہے، جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ ملزم شہریار خان کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو یکم اگست 2025ء  کو درخشاں پولیس اسٹیشن کراچی کی حدود میں قتل کیا گیا تھا اور دیگر ملزمان کے ساتھ درخواست گزار کو  بھی قتل میں نامزد کیا گیا تھا۔...
      سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا تازہ شیڈول جاری کر دیا ہے. کراچی ایکسپریس 6 بجے کی 45 منٹ تاخیر سے لاہور سے روانہ ہو گی،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے فیصل آباد سے روانہ ہو گی،لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو 1گھنٹہ قبل سٹیشن آنےکی ہدایات جاری کر دیں۔
    سٹی42:  کراچی جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر اور تبدیلی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ ٹرینوں کی تفصیلات کے مطابق  کراچی ایکسپریس لاہور سے 6 بجے روانگی تھی، مگر 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ملت ایکسپریس فیصل آباد سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔منسوخ شدہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج رات گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت...
    میاں بیوی کی علیحدگی بچوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، اور ایسے کئی واقعات روزمرہ زندگی اور عدالتوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کی نوجوان ماہ نور کا ہے، جس کی زندگی ماں باپ کی علیحدگی کے باعث کئی مشکلات کا شکار ہے۔ ماہ نور کی کہانی 22 سال پرانی ہے، جب اس کے والدین کا طلاق ہوگیا تھا اور وہ صرف 9 ماہ کی تھی۔ چھوٹی عمر میں اس کے لیے باپ کی محبت اور تعلق کا مطلب سمجھنا مشکل تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ اپنے والد کی کمی محسوس کرنے لگی۔ 17 برس کی عمر میں ماہ نور نے اپنے ماموں کے ذریعے اپنے والد سے رابطہ کیا...
    اپنے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پانی، ٹرانسپورٹ اور مردم شماری کے مسائل پر بھی ایم کیو ایم نے عملی اقدامات کئے، کے فور منصوبہ اگلے سال جولائی میں مکمل ہوگا جبکہ گرین لائن اور 20 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکج سمیت کراچی کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ آفس میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کے پی ٹی کے محنت کش اور افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام میں سینئر مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق، مرکزی رہنما راشد سبزواری، لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد...