بلاول نے عالمی سطح پر کشمیر کی آزاد ی کیلیے پُرزور آواز بلند کی، ناصر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-17
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ کے زیر اہتمام پیر کو مزار قائد اعظم پر کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ27 اکتوبر 1947ء تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے اس تاریک دن بھارت نے تقسیمِ برصغیر کے اصولوں اور کشمیر ی عوام کی مرضی اور خواہشات کے بر خلاف اپنی افواج کشمیر میں اتاریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ہمارے دل ان کے لیے دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کشمیری عوام کا حق ہے۔ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور بے عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی واضح ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر، صدر زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے موثر طریقہ سے عالمی پلیٹ فارم پر کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی حمایت کی اور عالمی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنے کی طرف متوجہ کیا ہے۔ ناصر شاہ نے کہا یوم سیاہ پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اپنی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں میں درج اپنا جائز حق خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتی.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔