کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ اسلام آباد میں شاہرائے دستور پر یومِ سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کی ۔ وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی ریلی دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنمائوں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ اس میں وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے بھی میں شریک ہوئے ۔ مختلف سیاسی و سماجی رہنما ئوں نے ریلی میں اظہارِ یکجہتی کیا ۔اس میں اسکول و کالجز کے بچے اور بچیاں بھی شریک ہوئے ۔ شرکا پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگا ئے،کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ ریلی کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کا اظہار ہے۔شرکا کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ کا مقصد بھارتی قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آٹو بھان روڈ پر شراب خانہ کھلنے کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آٹو بان روڈ پر شراب خانہ کھولنے کے خلاف سول سوسائٹی اور اہلِ علاقہ کا بھرپور احتجاجی واک سول سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے آٹو بان روڈ پر مجوزہ شراب خانہ کھولنے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلائ، ڈاکٹرز، علما، مشائخ، تاجر برادری اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے واضح کیا کہ
ہمارے بچوں کو تعلیم، صحت، روزگار، گرا¶نڈ ،لائبریریوں کی ضرورت ہے، شراب خانوں کی نہیں، احتجاجی مظاہرے کی قیادت چیرمین آئی اون حیدرآباد عمران سہروردی ساجد خان شعیب ملک شفیق مئیو نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں، مساجد، مدارس اور تجارتی مراکز کے درمیان شراب خانہ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ فیصلہ علاقے کے امن، اخلاقی ماحول اور نوجوان نسل کے مستقبل کے دفاع کے لیے کیا گیا ہے۔احتجاجی واک میں شریک سول سوسائٹی کے رہنما¶ں ساجد خان، شعیب ملک، جنید ڈاہری ،شفیق مئیو ،طارق شیخ، طاہر ایڈووکیٹ،حاجی امیر طاہری ،ناصر خان، محسن خان نے کہا کہ اہل علاقہ روزانہ کی بنیاد پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں اور یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس فیصلے کو واپس نہیں لیتی۔مقررین نے ضلعی انتظامیہ ،متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوامی احساسات کا احترام کرتے ہوئے آٹو بان روڈ پر شراب خانہ کھولنے کی اجازت فوری طور پر منسوخ کی جائے۔