اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔
ریلی وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام شاہرائے دستور پر منعقد ہوئی اور دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک جاری رہی۔ اس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے۔
ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنما، سرکاری افسران، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے، مختلف سیاسی و سماجی رہنما، اور اسکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی شریک تھے۔ شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
شرکا نے کہا کہ یومِ سیاہ کا مقصد نہ صرف بھارتی قبضے کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے بلکہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کشمیری عوام

پڑھیں:

یومِ سیاہ کے موقع پر حکومتِ سندھ کا بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر پر کہا کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادی پر قبضہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ27 اکتوبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں میں بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا کہ وہ اپنے حقِ خودارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ 

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق ضرور ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی
  • یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر چلاس میں ایک منٹ کی خاموشی، تقریب اور ریلی
  • یوم سیاہ کے موقع پر روندو میں ریلی، عوام کی بڑی تعداد شریک
  • جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال،دنیا بھر میں یوم سیاہ
  • یوم سیاہ کے موقع پر سکردو میں انتظامیہ کے زیر اہتمام ریلی
  • یومِ سیاہ کے موقع پر کے پی حکومت کا کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار
  • یومِ سیاہ کے موقع پر حکومتِ سندھ کا بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ پر اسحاق ڈار کا پیغام
  • بھارتی مظالم عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں، رانا ثنا اللہ کا یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام