data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی اور TMC گلبرگ کے درمیان میگا سینٹر گلبرگ ٹاؤن کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ نادر علی خان، چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ، نائب امیر جماعتِ اسلامی گلبرگِ وسطی فاروق نعمت اللہ، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہگ اور علاقے کے عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔یہ نیا میگا سینٹر کراچی کا سب سے بڑا میگا سینٹر ہوگا، جو نادرا RHO کراچی کے زیرِ اہتمام قائم کیا جا رہا ہے۔ اس سینٹر میں 40 کاؤنٹرز پر مشتمل جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔میگا سینٹر روزانہ 4,000 درخواست گزاروں کو خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ یہ سینٹر 24 گھنٹے، ہفتے کے 6 دن کام کرے گا۔سینٹر میں مرکزی ائیر کنڈیشننگ سسٹم نصب کیا جائے گا، جس میں 1,500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش اور ائیر کنڈیشنڈ انتظار گاہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اسٹینڈ بائی جنریٹر نصب کیا جائے گا، جبکہ 24/6 کی بنیاد پر پاسپورٹ واؤچر کاؤنٹر، اسلحہ لائسنس کاؤنٹر، بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر اور تھیلیسیمیا مریضوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے۔مزید یہ کہ میگا گلبرگ سینٹر میں دو زونل آفس بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو سینٹرل ڈسٹرکٹ کے قریب ترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔واضح رہے یہ جگہ گلبرگ ٹاؤن نے نادرا کو اس سینٹر کے قیام کے لئے ایک MOU کے تحت دی ہے۔یہ میگا سینٹر گلبرگ کے علاقے عاشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، گلشن،گلستان جوہر اور لیاقت آباد کے شہریوں کو نادرا کی جدید ترین خدمات سے بآسانی استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔نادرا کی جانب سے جدید ترین میگا سینٹر شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے متعدد سہولیات فراہم کرے گا، جس سے عوامی خدمت اور سہولت کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ”جماعتِ اسلامی عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے اور اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کے لیے کام کر رہی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ”کراچی کے سب سے بڑے میگا سینٹر کا ایف بی ایریا میں قیام عوام کے لیے سہولت اور آسانی کا باعث بنے گا۔ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ عامر علی خان نے کہا کہ نادرا جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، گلبرگ ٹاؤن میں میگا سینٹر کا قیام اس عزم کی عملی مثال ہے۔آخر میں میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ نے نادرا حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اداروں کے درمیان تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گلبرگ ٹاو ن میگا سینٹر گا سینٹر کاو نٹر کے لیے

پڑھیں:

کراچی: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ آئی ایس ڈی اے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی موجود ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمندکراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
  • پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی سندھ کے حوالے کرنے کا مطالبہ
  • کراچی میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سینٹر قائم کرنے کے لیے ای او یو پر دستخط
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر کے اراکین کا خپلو کا دورہ
  • نادرا اور ٹی ایم سی گلبرگ کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
  • ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن سلیمان احمد کراچی کے ریجنل سینٹر میں انچارج مقرر
  • بریسٹ کینسر کےلیے پاکستان کا پہلا مفت اسکریننگ سینٹر پمز میں قائم
  • کراچی: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ آئی ایس ڈی اے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی موجود ہیں
  • اسلحہ لائسنس کی تجدید اب گھر بیٹھے کریں، نادرا نے سہولت فراہم کر دی