کراچی کی مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور پیدل چلنے والے راستوں کی صفائی و دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی کا آغازکیا ہے، رات گئے فیرئیر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی گئی۔دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو رہی ہیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سالڈ ویسٹ بورڈ سڑکوں کی صفائی اوردھلائی بھی کرے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی بورڈ نے جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 78 فیصد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلے سالانہ امتحانات 2025ء جماعت نہم سائنس اور جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہونے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دستیاب ہیں۔
چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانی عمل میں شفافیت بورڈ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے تمام کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77 ہزار 660 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 511 نے امتحانات میں حصہ لیا، جب کہ 2 ہزار 149 غیر حاضر رہے۔ تمام پرچوں میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 350 رہی، یوں سائنس گروپ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 78.26 فیصد رہا۔
دوسری جانب جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) میں 15 ہزار 954 طلباء و طالبات نے رجسٹریشن کرائی، جن میں سے 14 ہزار 984 نے امتحانات میں شرکت کی جبکہ 970 امیدوار غیر حاضر رہے۔ جنرل گروپ ریگولر میں کامیابی کا تناسب 57.17 فیصد رہا جبکہ پرائیویٹ جنرل گروپ میں یہ شرح 48.26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مجموعی طور پر جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) میں کامیابی کا تناسب 54.38 فیصد رہا۔ بورڈ حکام کے مطابق نتائج کی تیاری کے عمل میں شفافیت، درستگی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیا گیا۔