کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو رہی ہیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور پیدل چلنے والے راستوں کی صفائی و دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی کا آغازکیا ہے، رات گئے فیرئیر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی گئی۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو رہی ہیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سالڈ ویسٹ بورڈ سڑکوں کی صفائی اوردھلائی بھی کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025 سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77ہزار 660 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 75ہزار 511طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 2ہزار 149 رہی۔ 

تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعدادایک لاکھ 37 ہزار 350 رہی، چھ پرچوں میں 18 ہزار 185، پانچ پرچوں میں 7ہزار 690، چار پرچوں میں 4 ہزار 398، تین پرچوں میں 2 ہزار 462، دو پرچوں میں 1 ہزار 338 اور ایک پرچے میں 1 ہزار 375امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا۔ 

اسی طرح جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں میں 15 ہزار 954 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 14 ہزار 984 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 970 امیدوار غیر حاضر رہے۔  

جنرل گروپ ریگولر میں 5 پرچوں میں 5 ہزار 886، چھ پرچوں میں 2 ہزار 204، پانچ پرچوں میں 986، چار پرچوں میں 512، تین پرچوں میں 292، دو پرچوں میں 166 اور ایک پرچے میں 148 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب57.17 فیصد رہا۔ 

علاوہ ازیں پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5 ہزار 46 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، 4 ہزار 689 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 357 امیدوار غیر حاضر رہے۔ 

پرائیویٹ جنرل گروپ کے ساتوں پرچوں میں 2 ہزار 263، چھ پرچوں میں 1 ہزار 126، پانچ پرچوں میں 539، چار پرچوں میں 309، تین پرچوں میں 166، دو پرچوں میں 90 اور ایک پرچے میں 114امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

پرائیویٹ جنرل گروپ میں بھی ساتوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب 48.26 فیصد رہا۔ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں کامیابی کا تناسب 54.38 فیصد رہا۔

 نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز
  • کراچی کی مرکزی شاہراہیں اور پیدل چلنے والے راستوں کی دھلائی کا کام شروع
  • یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • ہم آپ کو کام کرکے اور مخالفین سے بھی کروا کے دکھائیں گے، میئر کراچی
  • میئر کراچی کا اولڈ سٹی ایریا کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
  • کراچی : نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی آن لائن سسٹم بیٹھ گیا
  • کراچی میں نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے سالانہ نتائج 2025 کا اعلان
  • میٹرک بورڈ کراچی نے نویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
  • کراچی میں ٹریفک گردی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق