5-Fمیں منی زو کی بحالی کا کام اگلے ماہ شروع کیا جائیگا‘ محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-20
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے علاقے شارع عیدگاہ فائیو ایف میں دو دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار سڑک بالآخر تعمیر کر دی گئی، جس کا افتتاح چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کیا۔ یہ سڑک بلاک 12 سے بلاک 82 تک تعمیر کی گئی ہے، جو علاقے کی ایک مصروف اور مرکزی شارع ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر ضلع شمالی جماعتِ اسلامی طارق مجتبیٰ، وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، چیئرمین یو سی 5 راجہ عطاالرحمٰن ، وائس چیئرمین توقیر خان، یو سی 9 کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی، یو سی 2 کے چیئرمین احمر خان، یوسی 2 وائس چیرمین فیضان قریشی بلدیاتی افسران فیصل صغیر، مشتاق خان، عقیل اختر سمیت بڑی تعداد میں علاقہ مکین اور سیاسی رہنما شریک ہوئے۔چیئرمین محمد یوسف نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ ہم نے شاہراہِ عیدگاہ فائیو ایف کی تعمیر اعلیٰ معیار اور مضبوط بنیادوں پر کی ہے۔ یہ عوام سے کیا گیا وعدہ تھا، جو آج اللہ کے فضل سے پورا ہوا۔ ہمارا مقصد شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا اور بلدیاتی سہولیات ان کے دروازے تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں 600 گلیوں کو پختہ کرنے کے منصوبے کے تحت اب تک فائیو ایف کی 70 گلیوں میں کام جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جاے گا جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید 70 گلیوں پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ واٹر اینڈ سیوریج کے بیشتر مسائل ٹاؤن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، پھر بھی عوامی سہولت کے لیے نو کروڑ روپے اپنے ٹاؤن فنڈ سے واٹر اینڈ سیوریج منصوبوں پر خرچ کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی پارکوں کی تزئین و آرائش، گرین بیلٹس کی بحالی اور سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین محمد یوسف نے عوام کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ:‘‘فائیو ایف کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر منی زو کی بحالی کا کام اگلے ماہ شروع کیا جائے گا تاکہ اہلِ علاقہ کو معیاری تفریحی سہولت میسر آ سکے۔’’انہوں نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:‘‘مین روڈز اور بڑی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے یہ کام نظر نہیں آ رہا۔ عوام روزانہ سات ہزار روڈ پر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اس کی فوری تعمیر ازحد ضروری ہے۔’’اس موقع پر امیر ضلع شمالی جماعت اسلامی طارق مجتبیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:‘‘آج فائیو ایف کے عوام کا ایک پرانا اور اہم مطالبہ پورا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کے نمائندے عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اور اپنے اختیارات سے بڑھ کر عوام کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم میئر کراچی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شفیق موڑ سے اللہ والی تک سات ہزار روڈ کی تعمیر فوری مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔‘‘
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیو کراچی ٹاو ن فائیو ایف محمد یوسف کی تعمیر کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: پی پی پی یوسی وائس چیئرمین سمیت 2 افراد کےقتل میں ملوث باپ، بیٹا خیبرپختونخوا سے گرفتار
کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کرلیا۔
ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کر کے فائق خان کو قتل کیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا جب کہ واقعے کے گواہ اسمٰعیل کو بھی ملزمان نے چند گزشتہ ماہ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ اور بیٹے واردات کے بعد ٰکے پی کے میں جا کر روپوش ہوگئے تھے تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار باپ اور بیٹے کو کراچی منتقل کر دیا ہے جب کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کی بنا پر پیش آئے ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔