چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کا بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ,اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول سٹاف، ایئرچیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل سٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
کیا پاک افغان جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟ ویڈیو تجزیہ ڈاکٹر نوید الٰہی
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک خود مختاری، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ان تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلادیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور فوجی سطح پر روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس سلہٹ کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیکلٹی و طلباء سے ملاقات کی۔
چوہدری سالک حسین کی عمان کے وزیر لیبر ڈاکٹر مہاد بن سعید بن علی باوین سے ملاقات ،مزید ویزوں کے اجرا سے متعلق تبادلہ خیال
دوسری جانب بنگلہ دیش کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔
سناکونجو پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چاق و چوبند فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے شیکھا انیربان قومی یادگار پر پھول رکھے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :