کراچی:

ملیر راشدی گوٹھ میں ڈبل کیبن گاڑی پر سوار نشے میں دھت شخص نے موٹر سائیکل سواروں پر گاڑی چڑھادی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے راشدی گوٹھ میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص عظمت شاہ نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو سے تین موٹرسائیکلوں اور ایک لوڈر رکشہ کو ہٹ کیا اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھادی۔

 پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عظمت علی شاہ کو ڈبل کیبن ریوو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 3 تین کین اسٹرونگ بیئر بھی برآمد کی گیا۔

 ملیرکینٹ پولیس کے مطابق واقعہ کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ایک مقدمہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ دوسرا شراب کے کین ملنے پر درج کیا گیا۔

ڈرائیور عظمت شاہ نشے میں دھت تھا جس کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا۔ حادثے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

شہریوں کی جانب سے ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پرسیٹ کے نیچے سے تین بئیرکین ملے، ایک بیئر کا کین آدھا استعمال شدہ تھا۔

عوام کے تشدد کی وجہ سے ڈرائیور کے جسم پرمتعدد چوٹیں آئیں، ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ، جانی نقصان نہیں

راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں ایک گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارج کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق، فوری اطلاع پر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا۔ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کوششوں سے آگ پھیلنے سے رک گئی۔
گھر والوں کے مطابق موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی، مگر فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو آپریشن میں 3 ایمرجنسی گاڑیاں اور 8 اہلکار حصہ لے رہے تھے، جن کی تیز اور مؤثر کارروائی سے نقصان کم سے کم ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نیوی ملازم کو کچل کر فرار ہونیوالا ٹریلر کا ڈرائیور گرفتار
  • کراچی؛ نیوی ملازم کو کچل کر فرار ہونے والا ٹریلر کا ڈرائیور گرفتار
  • راولپنڈی میں گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آتشزدگی
  • گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ، جانی نقصان نہیں
  • راولپنڈی کے گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی
  • راولپنڈی؛ گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آتشزدگی
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق
  • کراچی؛ گھر کی دہلیز پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی
  • کراچی: موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق