ایم ڈبلیو ایم کراچی کے وفد کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات، جعفریہ الائنس کی صدارت پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ملاقات کے دوران ڈویژنل صدر مولانا صادق جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جبکہ صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی نے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے جعفریہ الائنس پاکستان کے نو منتخب صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی، ڈویژنل صدر مولانا صادق جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جبکہ صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی نے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر ملک و ملت کو درپیش موجودہ حالات اور چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی، وفد میں ایم ڈبلیو ایم رہنما حیدر زیدی، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر رضوی، کمیل حسن اور علی نیئر شامل تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات
--فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوزبرسلز میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور اردن کے وزیر داخلہ مازن عبداللّٰہ ہلال الفرایہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اردن کے وزیر داخلہ سے انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ پر تبادلہ خیال کیا۔ اردن کے وزیر داخلہ سے دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیر مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کرلی۔
محسن نقوی نے اردن کے وزیر داخلہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ اردن کے بادشاہ کے کامیاب دورہ پاکستان پر بھی بات ہوئی۔
اردن کے وزیر داخلہ مازن الفرایے نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے، اردن پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔