اپنے ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کیلئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر برج کراچی کے شہریوں کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ کا ایک عظیم منصوبہ ہے، یہ برج بی آر ٹی لائن کا حصہ ہے، جو کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سینٹر تاج حیدر برج کے ساتھ ایک اور برج بھی تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد کل آٹھ لینز مکمل ہو جائیں گی، سینٹر تاج حیدر پل منصوبے میں سائیکل سواروں کیلئے بھی علیحدہ ٹریک بنایا گیا ہے، تاکہ وہ محفوظ طریقے سے سفر کر سکیں اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتِ سندھ اس وقت بی آر ٹی کے مختلف منصوبوں پر بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے، یہ منصوبہ کورنگی سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں کیلئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ شرجیل میمن  نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ اور جدید سڑکوں کا نظام فراہم کیا جائے، تاکہ شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کم ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر تاج حیدر برج شہریوں کیلیے عظیم منصوبہ ہے‘شرجیل میمن
  • ڈاکوؤں کیلئے پالیسی واضح، عام معافی نہیں، مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، ضیا الحسن لنجار
  • وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں
  • پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر
  • شازیہ مری: وفاق نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، مزید مسائل پیدا کرنا ہمارا مقصد نہیں
  • دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی سورج کے قریب پہنچنے والا ہے، انکشاف
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،صوبائی وزراء شرجیل میمن اور سردار محمد بخش مہر کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں