data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبوں کی مالی معاونت اور مستقبل کے اہم اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور مستقبل میں بھی ٹرانسپورٹ اور موبلٹی کے مزید منصوبوں میں معاونت کی بھی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار بایو گیس سے چلنے والی بسز چلانے جا رہی ہے، کراچی کے لئے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کے عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی ترجیح ہے کہ نہ صرف بایو گیس پر چلنے والی بسیں نہ صرف جدید ہوں بلکہ سروس کا معیار بھی بین الاقوامی سطح کا ہو، باوی گیس پر جو بسیں چلائی جائیں گی وہ نہ صرف ماحول دوست ہونگی بلکہ ہر بس آئی ٹی ایس پر مشتمل ہوگی۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں ماحول دوست بسز کے لئے بایو گیس پلانٹ منصوبے پر کام جلد شروع کیا جا رہا ہے، بایو گیس پلانٹ جیسے اقدامات ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے، بایو گیس اور ای وی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چلنے والی بایو گیس گیس پر

پڑھیں:

کراچی: گھر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، پولیس کا بیان سامنے آ گیا

---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گھر سے خواتین کی ملنے والی تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق تینوں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ کافی حد تک مشکوک لگتا ہے، تین خواتین میں سے ایک کی موت دو روز قبل ہوئی، خواتین کی اموات کے حوالے سے گھر کے سربراہ محمد اقبال کو معلوم تھا۔

کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک ون میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ محمد اقبال نے ہی تینوں لاشوں کے حوالے سے ون فائیو کو اطلاع دی، ایک لاش محمد اقبال کی اہلیہ، دوسری بیٹی، تیسری بہو کی تھی۔

زبیر شیخ کے مطابق گھر میں موجود محمد اقبال کا بیٹا یاسین تشویشناک حالت میں ملا تھا، یاسین کا بیان حاصل کرنے کے لیے پولیس رات میں اسپتال گئی تھی، کیس کے حوالے سے یاسین کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس کو دھمکیاں،علیمہ خان نے اڈیالہ جیل والی سڑک کی سکیورٹی درہم برہم کردی
  • بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن
  • اجتماع عام ‘خدمات انجام دینے والی خواتین کے اعزاز میں استقبالیہ آج ہوگا
  • کراچی: گھر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، پولیس کا بیان سامنے آ گیا
  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات ،9 پروازیں منسوخ
  • کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن میں کھٹملوں کی بھرمار، ویڈیوز وائرل
  • کراچی، سہراب گوٹھ میں کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • شرجیل میمن کا ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان