ریحان حنیف‘شمیم فرپو اور عتیق الرحمن کا دورہ جسارت
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251019-01-11
کے سی سی آ ئی کے نو منتخب صدر ریحان حنیف ،سابق صدر شمیم فرپو اورماہر اقتصادیات عتیق الرحمن کا جسارت میڈیا گروپ کے دورے کے مو قع
پر گرو پ فوٹو، چھوٹی تصاویر میں سی او او سید طاہر اکبر مہمانوں کو اعزازی تحائف پیش کر ر ہے ہیں
کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(کے سی سی آ ئی )کے نو منتخب صدر ریحان حنیف ،سابق صدر شمیم فرپو اورماہر اقتصادیات عتیق الرحمن نے جسارت میڈیا گروپ کا دورہ کیا۔اس مو قع پران تینوں شخصیات نے ’’فرائیڈے اسپیشل‘‘ کی جانب سے ’’ کراچی کے مسائل اور بزنس کمیونٹی کے کردار‘‘ کے موضوع پر منعقدہ فورم میں شر کت کی
اور اپنی آرا کا اظہار خیال کیا۔بعدازاں ان تینوں نامور شخصیات سے جسارت کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) سید طاہر اکبر نے ملاقات کی اور انہیں جسارت کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔اس مو قع پر سید طاہر اکبر نے تینوں مہمانوں ریحان حنیف ،شمیم فرپو اور عتیق الرحمن کو اعزازی تحائف بھی پیش کیے ۔واضح ر ہے کہ فورم جلد فرائیڈے اسپیشل میں شائع اور جسارت ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شمیم فرپو اور عتیق الرحمن ریحان حنیف
پڑھیں:
قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ
پی سی بی کے تحت قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں قومی ویمن جونئیر کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے30 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔
20 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی شروع ہوگا۔
پیر سے باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوگا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی کرکٹ اسکلز اور فٹنس پر کام کیا جائے گا۔
طلب کردہ کرکٹرز کا انتخاب کراچی میں منعقدہ قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔
کیمپ میں 6 آل راؤنڈرز، 10 بیٹرز، 12 بولرز اور 2 وکٹ کیپرز کو مدعو کیا گیا ہے۔
دوران کیمپ اینٹی ڈوپنگ، بین الاقوامی کرکٹ سے آگاہی اور میڈیا سے بات چیت کے بارے میں بھی لیکچر دیے جائیں گے۔
منتخب پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم دسمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
Women's U19 skills and fitness camp to begin on 18 October in Karachi
Details here ➡️ https://t.co/jYmPAyvIXc#BackOurGirls