کراچی، ناصر شاہ اور سعید غنی کا مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزراء نے شاہین کمپلیکس، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول کا دورہ کیا، انہوں نے شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، ناتھا خان سمیت مختلف مقامات پر بھی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور جدید سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں ہیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت ٹریفک نظام میں اصلاحات اور روزگار کے مواقع کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تمام کاموں کی ای ٹینڈرنگ کا فیصلہ کیا ہے، سندھ بھر میں اب پبلک پروکیورمنٹ، ٹینڈرز اور سرکاری کانٹریکٹس الیکٹرونکلی ہوں گے۔
گزشتہ روز کراچی میں پیش آئے افسوس ناک واقعے پر شرجیل میمن نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، کل پیپلز بس سروس کے شیشے بھی توڑے گئے، کلچر ڈے بالکل منائیں، لیکن ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے دوسروں کو تکلیف ہو۔
شرجیل میمن نے پی ٹی آئی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دے رہی ہیں، بھارت ماضی میں پی ٹی آئی کو فنڈ بھی کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ جمہوری روایات چلتی رہیں، لیکن کوئی جماعت ریڈ لائن کراس نہ کرے، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نے ابھی تک مارشل لاء نہیں دیکھے، پیپلز پارٹی کی پوری کی پوری لیڈرشپ نے جمہوریت کیلئے جان کے نذرانے دیے، شہید بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، پیپلز پارٹی نے کبھی اداروں پر حملے نہیں کیے۔