سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان سےمذاکرات سے معاملات طے نہ پائے تو کیا ہو گا ۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کھل کر بول پڑے ۔

سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہے  کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 8 یوم کی توسیع،نوٹیفکیشن جاری

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، ہمارا صرف ایک ایجنڈا ہونا چاہیے کہ ہم اخوت کے ساتھ ہمسائے کے ساتھ رہیں، پچھلے 4، 5 روز سے کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اور آپ اس لیے چین سے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترکیہ میں مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، جس میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کیDIG اسلام آباد کو چھٹی سے متعلق دی گئی درخواست اور میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مذاکرات سے معاملات طے کے ساتھ

پڑھیں:

پاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف

پاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو پاکستان افغان سرحد پر کھلی جنگ کے لیے تیار ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افواج کے جوان سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور انہی شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اور پولیس دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے، اور ہم ہر دوسرے دن شہدا کے جنازے اٹھاتے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ اگر مذاکرات طے نہ پائے تو پاکستان افغان سرحد پر کھلی جنگ کے لیے تیار ہے۔ پاکستان پہلے ہی بھارت کے خلاف ایک جنگ لڑ چکا ہے، بھارت دوسری پراکسی وار افغانوں کے ذریعے لڑ رہا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور نتیجہ جلد سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوحہ مذاکرات میں شریک افغان وفد پاکستان میں ہی جوان ہوا ہے۔ دوحہ مذاکرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان وفد امن چاہتا ہے اور اب جو بھی پاکستان آئے گا، وہ ویزے کے ذریعے آئے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیاد پر چھٹی منظور کی جاچکی تھی،پولیس ذرائع ایس پی عدیل اکبر کی طبی بنیاد پر چھٹی منظور کی جاچکی تھی،پولیس ذرائع منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا بلوچستان میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟ وزیراعظم شہباز شریف والد نے والدہ کو بتادیا تھا کہ وہ اللہ سے شہادت کی دعا مانگتے ہیں: سیف اللہ جنید پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • افغانستان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع
  • اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف
  •  مذاکرات ناکام ہوئے تو افغانستان کے ساتھ کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف
  • معاملات مذاکرات سے طے نہ ہوئے تو افغان طالبان رجیم اور ہماری کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف
  • پاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف
  • مذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے، خواجہ آصف
  • اگر مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع
  • افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • دوحا مذاکرات کا مستقبل