2025-12-10@07:33:15 GMT
تلاش کی گنتی: 31668
«جسٹس سوریا کانت نے»:
ملک کے مختلف شہروں میں فضا انتہائی مضر صحت، عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے لاہور 327 ائرانڈیکس کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود تھا۔ کراچی 282 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق قصور 348 اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے۔ گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی 341 اور شیخوپورہ میں 278 ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے پر موٹروے ایم ون پشاور سے برہان اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت میں 17.5 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، جو ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے 9 دسمبر 2025 کو یہ اعلان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔اس سرمایہ کاری کا مقصد AI انفراسٹرکچر کی تعمیر، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ سروسز کی توسیع، ہنر مندی کے پروگرام، اور ADVANTA(I)GE انڈیا کے ذریعے لاکھوں افراد کو AI میں تربیت دینا ہے۔ اس کے علاوہ خودمختار AI صلاحیتوں کی ترقی بھی سرمایہ کاری کے اہداف میں شامل ہے۔ستیہ نڈیلا نے ہندوستان میں AI کی تیز رفتار اختراع پر زور دیتے...
کراچی میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے لیے بلوچستان بندمراد کا روٹ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بندمراد اور ناردرن بائی پاس پر چیک پوسٹوں کے باوجود ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بندمراد پر بنے درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے کراچی میں ایرانی ڈیزل لایا جاتا ہے، اس کے لیے ٹریلر، ٹرک اور ڈمپر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ بندمراد سے ڈیزل سڑک کے ذریعے کراچی منگھوپیر چوکی تک پہنچا دیا جاتا ہے۔منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس گلشن معمار تک ایرانی ڈیزل کے نوزل ڈپو قائم ہیں۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل رینجرز نے ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں لاکھوں لیٹر ڈیزل، مشینری، ڈیجیٹل میٹر اور...
امریکی ریاست فلوریڈا کی بریوارڈ کاؤنٹی میں انٹر اسٹیٹ 95 پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ ایک کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔ فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق تقریباً 5:45 بجے ایک ’فکسڈ ونگ ملٹی انجن ہوائی جہاز‘ انٹرسٹیٹ 95 کوکو کے علاقے میں 2023 ٹویوٹا کیمری سے ٹکرا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جب طیارہ حادثہ میں بچ جانے والوں کو اپنے ساتھیوں کا گوشت کھانا پڑا ایک اور ڈرائیور کی گاڑی میں نصب ڈیش کیم سے ریکارڈ ہونیوالی ناقابلِ یقین ویڈیو میں چھوٹے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ WATCH: Small plane crashes into car while landing on I-95 in Brevard County, Florida pic.twitter.com/WpAFd2INs4 —...
فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے کار سے ٹکر مار دی، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارے میں دو 27 سالہ افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔ حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خوش قسمتی سے پائلٹ اور اس کا ساتھی محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ ایمرجنسی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی جاری رکھی۔ تصاویر میں طیارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فلیٹ سے تین خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال خواتین کی اموات کی حتمی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کیس کئی پہلوؤں سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق گھر کے سربراہ محمد اقبال نے خود پولیس کو فون کر کے واقعے کی اطلاع دی تھی۔ ابتدا میں یہ تاثر دیا گیا کہ گھر میں گیس بھر جانے کے باعث خواتین جاں بحق ہوئیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ تین میں سے ایک خاتون کی لاش اطلاع کے دن سے کم از کم دو روز پرانی تھی، جس پر پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار...
کابل: افغانستان میں طالبان کے سخت گیر اقدامات کے باعث صحافیوں پر بڑھتے ہوئے تشدد، گرفتاریوں اور دھمکیوں نے اظہارِ رائے کی آزادی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے، جس پر عالمی اداروں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کے دن (10 دسمبر) سے قبل تمام صحافیوں کو رہا کیا جائے۔ سی پی جے کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں صحافتی آزادی بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ طالبان اس وقت کم از کم دو افغان صحافیوں—مہدی...
فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے جموں، کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں مختلف مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے ہمراہ جموں کے گنجانسو، ماڑہ اور دومانہ سمیت متعدد علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے علاقوں نڈالا، ریگل، پنگڈور اور گالر جبکہ ضلع کٹھوعہ کے علاقوں خانپور اور پانسر میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ قابض...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مذہبِ اسلام انسانی وقار، احترامِ انسانیت اور مساوات کے اصولوں پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قائدِ اعظم نے پاکستان کو ہم آہنگی، رواداری اور وقار کی بنیاد پر قائم ریاست کے طور پر تصور کیا تھا اور حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔ صدر مملکت نے...
(ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 15 دسمبر کو ہوگا ۔ اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لیکر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سخت مانیٹری پالیسی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے زیر اثر ہے ۔ آئندہ ہفتے نئی مانیٹری پالیسی میں بھی شرح سود برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی پالیسی ریٹ 6 فیصد مہنگائی سے 5 فیصد زیادہ ہے ۔ مہنگائی کم اور شرح...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے کی تحقیقات کے لیے مقامی جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جرگے نے روایتی طریقۂ کار کے تحت ان افراد کو آگ پر چلنے کا حکم دیا تاہم حیران کن طور پر کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں ایک جرگے نے دکان میں چوری کے شبے میں آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا#Balochistan #musakhail pic.twitter.com/rYBrJHFl3y — Daily Intekhab (@Intekhabhd) December 9, 2025 واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے جرگے کے 7 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ...
ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے۔ 10 دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن ہے، جس کا مقصد لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا، اقدام کا جائزہ لینا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے، یہ دن 1948ء میں اقوام متحدہ میں منظور کردہ انسانی حقوق کے ایسے شاندار عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے جسے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کا نام دیا گیا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی اس قرارداد کے دنیا بھر میں تقریباً 375 زبانوں اور لہجوں میں تراجم شائع کئے جا چکے ہیں جس کی بنیاد پر اس قرار داد...
تل ابیب: عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھول رہا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی، تاہم اب اسے آج سے کھولا جا رہا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کروا دیا۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کی زد میں سینیٹر مشتاق بھی آگئے جو عمران خان کی بہنوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وہاں موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی تھی، جس کے باعث انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا...
اسلام آباد:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مارجن، گاڑیوں کی درآمد اور پاور سیکٹر سے متعلق متعدد فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں گاڑیوں کی درآمد کا نیا طریقہ کار منظور کیا گیا جس کے تحت صرف ٹرانسفر آف ریذیڈنس اور گفٹ اسکیمیں برقرار رہیں گی جبکہ درآمدی گاڑیوں کے لیے لازمی وقفہ دو سے بڑھا کر تین سال مقرر کر دیا گیا ہے، کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ بیرونِ ملک سے لائی جانے والی گاڑیاں ایک سال تک کسی کو منتقل نہیں کی جا سکتیں اور ان پر کمرشل سیفٹی اسٹینڈرڈز اور ماحولیاتی ضوابط کا اطلاق لازمی ہوگا۔...
راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکن فضل امین نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے دھرنے کے دوران پارٹی قیادت پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف دیا گیا ہے، کارکنان نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔ نوشہرہ سے آئے فضل امین نے کہا کہ سب کہتے ہیں خان تیرے جانثار لیکن وہ جانثار کہاں ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعوے کرتے ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا کہ یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے...
اسلام آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور حکومت پاکستان انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ اسلام مذہبی و سماجی مساوات، انسانی وقار اور احترامِ انسانیت پر زور دیتا ہے جبکہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو بلا امتیاز بنیادی حقوق اور آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کو ہم آہنگی، وقار اور...
بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے سنسنی خیز اغوا اور جنسی زیادتی کے ہائی پروفائل کیس کے حیران کن فیصلے نے عدالتی نظام کو بے نقاب کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2017 کو معروف اداکارہ کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیس نے ملیالم فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ متاثرہ اداکارہ کو چلتی گاڑی میں نہ صرف اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا بلکہ ویڈیو بناکر دھمکایا گیا تھا کہ منہ کھولا تو وائرل کردی جائے گی۔ متاثرہ اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اغوا کاروں نے بتایا تھا کہ وہ یہ خوفناک عمل کسی ایسے شخص کے کہنے پر کر رہے ہیں جس کی اداکارہ سے "پُرانی دشمنی” تھی۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران...
ابھرتے ہوئے ہمہ جہت اداکار منیب بٹ کے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ پر کی گئی گفتگو نے مداحوں کو ان کے ایک نئے اور دلنشین پہلو سے روشناس کرا دیا۔ اداکار منیب بٹ نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، بالخصوص ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار بھی ہیں۔ منیب بٹ نے کہا کہ بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے تو مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی کہ جس نے میری روح تک کو سیراب کر رکھا ہے۔ منیب بٹ نے کہا کہ میں اور میرا خاندان کبھی اپنے مذہبی رجحانات اور نیک اعمال کی تشہیر نہیں کرتے کیوں کہ اللہ تو سب دیکھ رہا ہے اور نیت تک جانتا ہے۔ انھوں...
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا افغان طالبان رجیم کو انتباہ: کیا یہ پالیسی میں نیا موڑ ہے؟
گزشتہ روز چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشترکہ فوجی کمانڈ ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان رجیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان یا فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا تیسرا راستہ کوئی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: طالبان پاکستان مخالف فتنۂ خوارج کا ساتھ چھوڑیں یا پھر اپنے انجام کے لیے تیار رہیں، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے مگر افغان سرزمین کا استعمال پاکستان میں دہشتگردی کے لیے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ افغان طالبان رجیم نے گو کہ اس بیان پر ابھی تک اپنا باقاعدہ حکومتی ردعمل نہیں دیا لیکن کچھ...
پنجاب حکومت کے عظیم الشان ’تاریخی لاہور بحالی پروگرام‘ کے تحت شہر کے قلب میں واقع 350 سال پرانا شاہکار مغلیہ فن تعمیر نیلا گنبد اپنی اصل خوبصورتی اور شان و شوکت واپس لایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا نوازشریف سیاسی سرگرمیاں چھوڑ کر لاہور کا تاریخی ورثہ بحال کروائیں گے؟ یہ اپنے نیلے رنگ کے شاندار ٹائلز کی وجہ سے نیلا گنبد کہلاتا ہے اور سنہ 1673-74 میں مغل دور کے مشہور روحانی بزرگ حضرت عبدالرزاق مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مقبرے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ دہائیوں تک اس تاریخی یادگار کے چاروں طرف دکانیں، ہوٹل اور مکانات بن جانے کی وجہ سے یہ عظیم الشان عمارت تقریباً نظر سے اوجھل ہو گئی تھی۔ یہاں...
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب 29 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ آئی ایم ایف کا قسط جاری کرنا یہ بتاتا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم چل رہی ہے۔ ادائیگیوں کا کوئی بحران نہیں ہے۔ قسط کی خبر پاکستانی اسسٹاک مارکیٹ پر بھی ایک مثبت اثر ڈالے گی۔ معاشی استحکام کا جو میسج اس قسط کی منظوری سے ادھر ادھر جاتا ہے۔ اس کا کوئی اثر عوام کی حالت پر نہیں پڑتا۔ عوام کے لیے ابھی کوئی ریلیف دور دور تک نہیں دکھائی دیتا۔ سردار اویس لغاری منسٹر آف پاور ہیں وہ امریکی سفیر سے مدد حاصل کرنے لیے ملے ہیں۔ امریکا کی یہ مدد پاکستان کو آئی ایم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 54 ویں یوم شہادت پر چیف آف ڈیفنس فورسز، نیول چیف اور ائر چیف نے خراج عقیدت پیش کیا۔ مسلح افواج سوار محمد حسین شہید کی بہادری کو یاد کرتی ہے۔ انہوں نے 1971ء کی جنگ کے دوران دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔. سوار محمد حسین شہید کے جرات مند اقدامات سے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ ہوئے۔ ان کی جرات و بہادری سے میدان جنگ کا نقشہ تبدیل ہوا۔
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیراطارق ادارہ نورحق کراچی میں اجتما ع عام کی ذمے داریاں ادا کرنے والی کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-08-4 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کے دھرنے میں نوشہرہ سے آئے کارکن فضل امین نے لیڈر شپ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ کارکن نے پی ٹی ا?ئی قیادت سے سوال کیا کہ سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سنادی۔کارکن نے کہا کہ شاہد خٹک نے کہا کہ دیکھتا ہوں ا?پ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک کیتھولک چرچ اور 1300 سے زاید متاثرین نے جنسی زیادتی کے ہولناک الزامات پر میڈی ایشن کے ذریعے تصفیے پر اتفاق کر لیا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کی تاریخ میں چرچ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ثابت ہوسکتا ہے۔ جنسی استحصال کے یہ کیسز 1952 سے 2020 تک کے ہیں جن میں پادریوں اور چرچ کے عملے پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔ متاثرین کے وکیل جیف اینڈرسن نے بتایا کہ نیویارک آرچ ڈائیوسیز نے اگلے 2 مہینوں میں ممکنہ بھاری بھرکم تصفیے پر بات چیت کی منظوری دے دی ہے۔ نیویارک چرچ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متاثرین کو ادائیگی کے لیے 300...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں زرعی امپورٹ ٹیکسز کے نام پر مزید ٹیرف عاید کرسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ واشنگٹن میں زرعی مسائل پر ہونے والی تقریب کے دوران امریکی کسانوں کے لیے اربوں ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر امریکی صدر نے نئے ٹیرف عاید کرنے کی تازہ دھمکی بھارت سے درآمد ہونے والے چاول پر عاید کرنے کی دی ہے۔انہوں نے ایشیائی ممالک اور بالخصوص بھارت سے چاولوں کے بڑی تعداد میں درآمد ہونے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکی کسانوں کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔صدر ٹرمپ نے بھارت سے آنے والے سستے داموں...
ابو ظبی: متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں جمعہ کی نماز کے اوقات میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت پوری مملکت کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔ یہ اعلان جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکوٰۃ کی جانب سے کیا گیا جس کے مطابق نئے اوقات کا مقصد پورے امارات میں نماز جمعہ کے وقت کو یکساں بنانا ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قبل از وقت مساجد پہنچیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں مین پوری گٹکا، خام مال چورا سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار ، جن سے 10 کٹے مین پوری چورا، 5350 مین پوریاں، 2250 سفینہ گٹکا اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔مین پوری چورا سپلائی میں زیر استعمال ایک سوزوکی مہران کار کو پولیس تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ کارروائی 2 بین الصوبائی مین پوری گٹکا چورا سپلائر میر حسن میرالی اور امان اللہ بروہی سکنہ اوستا محمد ضلع...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فون کے ذریعے کہا تھا کہ وہ انہیں ووٹ دے دیں تاکہ پی ٹی آئی حکومت بنا سکے، خورشید شاہ نے واضح طور پر پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ وہ اپنے زیر نگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر نتائج دیکھ لیں، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ پیشکش صرف خورشید شاہ کے ذریعے نہیں بلکہ ندیم افضل چن کے ذریعے بھی دی گئی، جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی بلامشروط طور پر پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 7افراد سوار تھے۔ وزارت دفاع نے بتایا طیارہ مرمت کے بعد ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔سویت دور کا این 22طیارہ فوجی سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا تھا۔فوری طور پر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ جس جگہ طیارہ گرا وہ ایوانوو کا علاقہ ہے جو ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے یورپی یونین کی جانب سے منجمد روسی اثاثے ضبط کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ۔ پولیٹیکو یورپ کی رپورٹ کے مطابق یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیر خزانہ ساتسوکی کاتایاما نے واضح کیا کہ ٹوکیو کے پاس روسی اثاثوں کی ضبطی کے لیے کوئی قانونی اختیار موجود نہیں۔یورپی یونین نے جاپان پر تقریباً 30 ارب ڈالر مالیت کے منجمد روسی اثاثے ضبط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا، تاہم جاپان نے اس موقف کو رد کر دیا۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک جاپان اور امریکا پر زور دے رہے ہیں کہ وہ منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کر کے یوکرین کے لیے استعمال کریں۔ انٹرنیشنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے منگولیا کو 7 کروڑ سال پرانا ڈائناسور کا ڈھانچہ واپس کر دیا۔ ڈھانچہ گو بی صحرا سے لوٹ کر اسمگل کیا گیا تھا،جو بعد میں فرانسیسی کسٹمز کے قبضے میں آ گیا تھا اور ایشیائی ملک اپنی کھوئی ہوئی قدیم اشیا کی بازیابی کے لیے کوشاں تھا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یہ انتہائی نایاب فوسل ایک ڈائنا سور کا ہے، جسے خوفناک ٹائیرانو سورس ریکس کا ایشیائی رشتہ دار سمجھا جاتا ہے۔ اسے 2015 میں فرانسیسی حکام نے ضبط کیا تھا۔پبلک اکاؤنٹس کی وزیر امیلی ڈی مونچالن نے پیرس میں ایک تقریب کے دوران ڈائناسور کے انڈے اور دیگر اشیا منگولیا کی وزیر ثقافت و کھیل انڈرام چین بات کے حوالے کیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پولیس افسر کے خلاف خریداری کی عدم ادائیگی پر دھمکیوں اور منشیات کا جعلی مقدمہ درج کرانے کے الزام سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں ملزم کی والدہ نے پولیس ہراسانی کے خلاف تحفظ کی استدعا کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او پیرآباد انیس شیخ نے ان کے بیٹے ضیا الرحمان سے 19 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے خریدے تھے بعد ازاں ادائیگی کے لیے جو پے آرڈر دیا وہ بینک نے جعلی قرار دیا۔ وکیل کے مطابق رقم کا تقاضہ کرنے پر ایس ایچ او نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور اسی رنجش پر پولیس نے ضیا الرحمان کے خلاف منشیات...
شہباز شریف نے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی مالی بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ، تقریب سے خطاب اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔عالمی انسداد بدعنوانی دن کے حوالے سے تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لئے مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی انسداد بدعنوانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش نے آٹو بھان روڈپر تعلیمی اداروں کے نزدیک شراب خانے کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ماحول اور گنجان آبادی اور مساجد و مدارس کے قریب اس قسم کے غیر اخلاقی مراکز کھولنا ملک و ملت کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات اسلامی تشخص، سماجی اقدار اور تہذیبی ورثے کے خلاف کھلی جارحیت کے مترادف ہیں۔ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ نوجوان نسل پہلے ہی بے راہ روی کے گوناگوں خطرات سے دوچار ہے، ایسے میں شراب خانوں کا قیام معاشرتی بگاڑ کو مزید بڑھائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی کے رہائشی شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گبول ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق کالونی گتا فیکٹری کے قریب سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ تنویر احمد ولد محمد بشیر کے نام سے کی گئی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کا کہنا ہے کہ تنویر نے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ، ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔ پولیس...
ایران، چین اور سعودی عرب نے تہران میں منعقد ہونے والی ایک مشترکہ نشست میں فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور ملکی سالمیت کی خلاف ورزی اور جارحیت کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بیجنگ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب اور عوامی جمہوریہ چین کی سہ فریقی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 18 دسمبر 2025ء کے دن تہران میں منعقد ہوا جس کی صدارت مجید تخت روانچی، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے نائب پولیٹیکل سکریٹری نے کی۔ اس مشترکہ نشست میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ ولید الخراجی نے کی جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے مسلمان راہنما کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن لوک سبھا بیرسٹر اسد الدین اویسی نے حیدرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان چھے دسمبر کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ مہاتما گاندھی کے قتل، اندرگاندھی کے قتل کے ردعمل میں سکھوں کے قتل عام کی طرح بابری مسجد کا انہدام بھی بھارت کا یوم سیاہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عدالت عظمیٰ نے یہ تسلیم کیا تھا کہ مندر توڑ کر مسجد تعمیر کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ انہوں نے نریندر مودی کے اس بیان پر بھی افسوس کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ رام مندر کی تعمیر سے پانچ سو سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے آن لائن جرائم کی روک تھام، سائبر سیکورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے اور انٹرنیٹ صارفین کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک علٰیحدہ صوبائی سائبر کرائم یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، جو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے طرز پر کام کرے گا۔ باخبر ذرائع مطابق مجوزہ سائبر کرائم یونٹ صوبے میں سائبر جرائم کی تحقیقات، ان کی روک تھام اور سائبر سیکورٹی کی صلاحیتوں میں اضافے پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ یونٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرے گا تاکہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر کو ٹریس...
اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو بھارت کی تہاڑ جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری قیادت کو دبانے اور ان کی سیاسی آواز کو خاموش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ مشعال ملک نے وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کو گزشتہ کئی ماہ سے سخت حراست میں رکھا گیا ہے، حریت رہنما کو اس وقت ڈیتھ سیل میں منتقل کیا گیا جب بھارتی حکام نے ان کے قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی شروع کی ، یاسین ملک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی سرکاری مصروفیات کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی دیگر اہم سرگرمیوں کی وجہ سے اجلاس اب کسی مناسب وقت پر بعد میں منعقد کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ تھی، تاکہ متعلقہ اقدامات کو عملی شکل دی جا سکے۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 58 سال کی ہونے کے باوجود اب بھی حسن و نزاکت میں کسی سے کم نہیں جس کا راز آج پہلی بار خود بتادیا۔ مادھور ڈکشٹ حیران کر دینے والی اداکارہ ہیں، ان کی خوبصورتی کے چرچے عام ہیں اور آج بھی وہ کسی کم عمر ہیروئن کے مقابلے میں کہیں زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔ ان کے مداح بھی جاننا چاہتے تھے کہ آخر اداکارہ ایسے کیا جتن کرتی ہیں جس سے مادھوری نے اپنی جلد کو تاحال چمکدار اور فٹنس کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ میں انھوں نے بالآخر اس راز سے پردہ اُٹھا ہی دیا۔ مادھور ڈکشٹ نے کہا کہ جلد کی حفاظت اور...
خان کے جانثار کہاں ہیں؟ یہ لوگ ٹک ٹاک بنانے اور مزے کرنے آئے ہیں، پی ٹی آئی کارکن قیادت پر برس پڑا
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے دوران پارٹی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کے دھرنے میں نوشہرہ سے آئے کارکن فضل امین نے لیڈر شپ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ کارکن نے پی ٹی آئی قیادت سے سوال کیا کہ سب کہتے ہو خان تیرے جانثار، کہاں ہیں جانثار؟ جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے دعوے کرتے ہیں وہ کہاں ہیں۔ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، کارکن نے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو بھی کھری کھری سنادی۔ کارکن نے کہا کہ شاہد خٹک نے کہا کہ دیکھتا ہوں آپ لوگ کتنے...
حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا لازمی جزو حملوں کو روکنا تھا، لیکن اسرائیل نے مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے تجویز کردہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز تاخیر کا شکار ہے، جس پر حماس نے اپنا دوٹوک مؤقف دنیا کے سامنے رکھدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینیئر رہنماء نے کہا کہ غزہ جاری جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے جنگ بندی میں ثالثی کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر اپنا اثر و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے کارکن فضل امین نے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کے دھرنے کے دوران پارٹی قیادت پر کھری کھری باتیں کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرنا پی ٹی آئی کی جانب سے بانی پارٹی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف دیا گیا ہے، کارکنان نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/pti-protest.mp4نوشہرہ سے آئے فضل امین نے کہا کہ سب کہتے ہیں خان تیرے جانثار لیکن وہ جانثار کہاں ہیں جو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعوے کرتے ہیں۔رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کارکن سے کہا کہ یہاں سب غیرت مند بیٹھے ہیں، جس پر کارکن نے انہیں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بیان میں کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث یومیہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس میں مسافر اور فریٹ آمدنی دونوں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ تقریباً 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے کی جدت اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے اور ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بہنوں کے حالیہ متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پارٹی لائن نہیں بلکہ اُن کا ذاتی مؤقف ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے منگل کو باقاعدہ ملاقات ہوتی تھی تو ایک دو گھنٹوں میں معاملات نمٹ جاتے تھے، مذاکرات کا مطلب منت نہیں، بانی پی ٹی بالکل واضح ہیں اور انہیں اپنی آسائش کیلیے کوئی سہولت نہیں چاہیے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ بیٹے ان سے ملاقات کریں، بیٹیوں کو مقدمات کے باوجود بانی پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پارٹی عمران خان اور ان کی بہنوں کے حالیہ متنازع بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ ذاتی موقف ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پہلے ملاقاتیں باقاعدہ ہوتی تھیں اور معاملات چند گھنٹوں میں حل ہوجاتے تھے مگر اب ملاقاتیں ریاست کے منشا کے مطابق محدود کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کے بیٹے ملاقات کریں لیکن بیٹیوں کو مقدمات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کی قانونی اور اخلاقی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بہنوں کے حالیہ متنازع بیان کو پارٹی مؤقف نہ سمجھا جائے، وہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ پہلے منگل کے روز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باقاعدہ ملاقات ہوا کرتی تھی، جس میں چند گھنٹوں میں تمام معاملات طے ہو جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا مطلب ہرگز درخواستیں کرنا نہیں، اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی سہولت کے لیے کوئی اضافی رعایت نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ بانی...
گوگل نے سال 2026 میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی نئی اسمارٹ عینکیں متعارف کرانے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے جو اس شعبے میں اس کی ناکام پہلی کوشش کے بعد ایک نیا آغاز سمجھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا نے رے بین اسمارٹ چشمے لانچ کردیے، خصوصیات کیا ہیں؟ بی بی سی کے مطبق گوگل نے سنہ 2013 میں گوگل گلاس متعارف کرایا تھا جسے مستقبل کی ٹیکنالوجی قرار دیا گیا تھا لیکن اس کا عجیب ڈیزائن خاص طور پر دائیں آنکھ کے اوپر اسکرین بہت زیادہ تنقید کی وجہ بنا۔ کم مقبولیت اور مسائل کے باعث گوگل نے یہ پروڈکٹ سنہ 2015 میں برطانیہ میں صرف 7 ماہ کی دستیابی کے بعد ہی بند کر دی تھی۔...
امریکی صدر کے تجویز کردہ غزہ جنگ بندی کے دورے مرحلے کا آغاز تاخیر کا شکار ہے جس پر حماس نے اپنا دوٹوک مؤقف دنیا کے سامنے رکھدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنما نے کہا کہ غزہ جاری جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے تک شروع نہیں ہوسکتا۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے جنگ بندی میں ثالث کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پہلے مرحلے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر مجبور کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا لازمی جز حملوں کو روکنا تھا لیکن اسرائیل نے مسلسل غزہ اور مغربی کنارے میں حملے جاری ہیں جن میں متعدد فلسطینی...
عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی، طلال چوہدری
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، لیکن ریاست اس کی اجازت نہیں دے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور پی ٹی آئی پر پابندی کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن یہ خود ایسے حالات پیدا کررہے ہیں کہ سیاسی شہید بننے کا موقع ملے۔ مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے خود عمران خان سے ملنا ہی نہیں چاہتے، صرف جیل کے باہر شعبدہ بازی کی جارہی ہے،...
نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ
نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کی تقرری کے لیے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ابتدائی مشاورت میں رانا ثنااللہ خان اور سینیٹر پرویز رشید کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف حتمی فیصلہ کرنے سے قبل وزیراعظم اور قائد ایوان اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی مشاورت کریں گے۔پارٹی کے کئی سینئر رہنماوں نے رانا ثنااللہ کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی حمایت کی ہے۔ لیگی رہنماوں کے مطابق رانا ثنااللہ ایک...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے قبل اسرائیلی فوج کی خلاف ورزیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے منگل کے روز کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن انہوں نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر معاہدے کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے کہاکہ جب تک قابض قوت (اسرائیل) معاہدے کی خلاف ورزی کرتی رہے گی اور اپنے وعدوں سے بچنے کی کوشش کرے گی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے ترجمان نے شہر کی خراب صورتحال اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب شہر کی بدترین حالت چھپانے کے لیے ہر یونین کمیٹی کو صرف ایک لاکھ روپے کا لالی پاپ دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اصل سوال یہ ہے کہ گزشتہ 15 برس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کے 3360 ارب روپے کہاں خرچ کیے؟ترجمان کے مطابق پانی و سیوریج کے بلوں کی مد میں شہریوں سے وصول ہونے والے اربوں روپے کا کوئی حساب نہیں اور میونسپل ٹیکس کے جمع شدہ 4 ارب بھی یہ واضح کیے بغیر خرچ کر دیے گئے...
حکومت نیب کے ذریعے کسی سیاسی انتقام، کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔عالمی انسداد بدعنوانی دن کے حوالے سے تقریب وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کی۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کے لئے مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی انسداد بدعنوانی دن کے حوالے سے یہ دن دنیا کو یہ موقع فراہم...
قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مالیات کے اجلاس میں ایف بی آر کے حکام نے اعتراف کیا کہ مہنگے اسمارٹ موبائل فونز پر 55 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کیوں ختم کرانا چاہتے ہیں؟ کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر نے کہاکہ گاڑیوں کے بعد اب ایف بی آر موبائل فونز پر بھی حد سے زیادہ ٹیکس لگا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا اس ملک میں بڑی گاڑی یا موبائل فون رکھنا گناہ ہے؟ کمیٹی کے اراکین نے کہاکہ موبائل فونز عیش و آرام...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو مکمل ادارہ جاتی آزادی حاصل ہے تاکہ شفافیت سے اپنا کام جاری رکھ سکے اور وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر پر یقین نہیں رکھتی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں یوم عالمی بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کے دوران نیب کی غیر معمولی کارکردگی پر ادارے کے افسران اور قیادت کی تحسین کرتے ہوئے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کے لیے مالی، انتظامی اور ادارہ جاتی شفافیت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کاروائیوں پر یقین...
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کی ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ سے ہونے والی حالیہ ملاقات نے سوشل میڈیا پر زبردست ہلچل مچا دی۔ کارتک آریان جو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ہمہ وقت جڑے رہتے ہیں اور اس باعث سب کی توجہ مرکز بھی رہتے ہیں۔ انھوں نے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے ایک تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عالمی توجہ حاصل کر لی۔ کارتک آریان نے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ "Pirates of the Red Sea. Jack Sparrow x Rooh Baba." اس دلچسپ جملے کے ساتھ تصویر میں کارتک آریان، عالمی فلم نگری کی اس جادوئی شخصیت کے ساتھ نظر آرہے ہیں جو کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔ جانی ڈیپ کے...
اجلاس کے دوران بریفننگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے، وزیر اعلی نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل ہیڈکوارٹرز کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سی ٹی ڈی کے 186 ڈیٹیکٹیوز کو مستقل فیلڈ آپریٹرز میں تبدیل کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران بریفننگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ آپریٹرز سائبر پیٹرولنگ، انٹیلیجنس، سرویلنس اور فیلڈ آپریشنز انجام دیں گے، وزیر اعلی نے پشاور میں نئے سی ٹی ڈی ریجنل...
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں مومینٹم 2025 ترقیاتی مالیاتی کانفرنس کا افتتاح ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے کردیا۔ قومی ترقیاتی فنڈ کے زیر انتظام یہ کانفرنس 9 سے 11 دسمبر تک جاری رہے گی۔ افتتاحی تقریب میں نائب چیئرمین محمد التویجری اور فنڈ کے گورنر ڈاکٹر اسٹیون گرو نے شہزادہ فیصل کا استقبال کیا اور انہیں نمائش میں پیش کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ خطاب میں محمد التویجری نے کہاکہ قیادت کی سرپرستی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانی سرمایہ کاری پائیدار ترقی کا مرکز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فنڈ نے گزشتہ سال 52 ارب ریال کی معاونت فراہم کی، جو ایک ملین سے زائد...
پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا، رجب بٹ کے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کیا گیا۔برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے، جو پاکستان میں درج مقدمات کے سبب مہینوں سے روپوش تھے۔اب یہ واضح نہیں کہ رجب بٹ پاکستان واپس آئیں گے یا کسی اور ملک کا رخ کریں گے کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک جوا ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر سکتے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان کا دھرنا جاری ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کے ممکنہ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے کے پیشِ نظر فیکٹری ناکے پر اضافی پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے اور خواتین اہلکاروں کو بھی دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ دھرنے کے مقام پر اڈیالہ روڈ کی لائٹس بند کر دی گئی ہیں جبکہ کسی بھی ممکنہ آپریشن کے پیش نظر پریزن وینز اور پانی چھڑکنے والی گاڑیاں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا...
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز اسپتال) کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانیٔ چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا طبی معائنہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے سرکاری ڈاکٹروں کے بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کو مسترد کر دیا۔ خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبے کا مقدمہ اڈیالہ میں نہ لڑیں، سرکاری اداروں میں لڑیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سرکار کی کسی بھی میڈیکل رپورٹ کو نہیں مانتے،...
ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاست سے لفظ کشیدگی ختم ہونا چاہئے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سیاست میں اختلاف ہوسکتا ہے ،دشمنی نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود فیملی اور وکلا کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، سیاست سے لفظ کشیدگی ختم ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کرنی چاہیے یہ ٹینشن ختم ہو، ملک میں امن ضروری ہے، بانی اور بشری بی بی سے ملاقاتیں ہوں گی تو...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، نیب کو مکمل ادارہ جاتی آزادی حاصل ہے تاکہ وہ شفافیت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھ سکے۔ یہ بات وزیراعظم نے عالمی انسداد بدعنوانی دن کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب میں کہی۔ مزید پڑھیں: 2 سال 7 ماہ میں 8 کھرب 40 ارب روپے کی ریکوری کی، بدعنوانی ختم ہو جائے تو قرضہ لینے کی ضرورت نہیں، چیئرمین نیب تقریب میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی مالی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے شاندار کارروائیوں اور افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں مالی بدعنوانی...
یورپی کمیشن نے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے کیونکہ کمپنی کی مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی سمریز سرچ نتائج کے ٹاپ پر ظاہر ہو رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کمیشن جانچ کرے گا کہ آیا گوگل نے ویب سائٹس کے مواد کو اپنی اے آئی خدمات کے لیے استعمال کیا اور کیا اس نے پبلشرز کو مناسب معاوضہ دیا یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جائے گا کہ یوٹیوب ویڈیوز کو کمپنی کے اے آئی سسٹمز کی تربیت کے لیے استعمال کیا گیا اور کیا مواد بنانے والوں کو اس سے...
برطانیہ نے پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزا منسوخ کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کردیا ہے۔ برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجب بٹ کا ویزا اس وجہ سے منسوخ کیا گیا کہ انہوں نے درخواست کے دوران مطلوبہ مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیں اور پاکستان میں درج مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہیں کیا۔ عدالتی حفاظتی ضمانت ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم سے متعلقہ مقدمات میں رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور کردی ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں ملزمان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر گرفتار نہ کیا جائے اور عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مقدمات کی تفصیلات...
گلگت: گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے...
گلگت:(نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ...
پاکستان اور انڈونیشیا نے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ترجیحی تجارتی معاہدے پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کرلیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں شاندار استقبال کیا۔ صدر پرابووو سوبیانتو کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 7 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ گفتگو ہوئی، جس کے بعد اعلیٰ سطحی وفود کی سطح پر اجلاس بھی منعقد ہوا۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in a bilateral meeting with the delegation from Indonesia led by the Indonesian President H.E. Prabowo Subianto, in Islamabad on 9 December...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووسو بیانتو کی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں برادر ممالک کی افواج کے مابین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پرانڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ملاقات میں آرمی چیف و چیف...
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا۔برطانوی حکومت نے رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کردیا، برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کو تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ رجب بٹ کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزہ موجود تھا، رجب بٹ نے پاکستان میں مقدمے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔اس حوالے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف...
سٹی42: خیبر پختونخوا کی حکومت نے سیاحت کے لئے مشہور مقامات کو سیاحوں کے لئے مکمل بند کر دیا۔ کاغان پلدران سے بابوسر ٹاپ تک سڑک کو برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔ کاغان اور ناران کی وادیاں سیاحوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔ مانسہرہ کے ڈپتی کمشنر نے بتایا ہے کہ سردی کی شدت، ٹمپریچر بہت زیادہ گر جانے کی وجہ سے سیاحوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کاغان ویلی ناران کو سیاحوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر نے ایک ایدوائزری جاری کی ہے، اس میں مسافروں سے گزارش کی گئی ہے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر پروابوو سبیانتو کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پروابوو سبیانتو نے ملاقات کی ہے۔مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن واستحکام کے لےی پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ملاقات میں تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعدادِ کار میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کی اصلاحات کے نتیجے میں مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے بتایا...
اسلام آباد میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اہمیت کے حامل کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ ان معاہدوں کا مقصد تعلیم، صحت، تجارت، منشیات کی روک تھام اور چھوٹے و درمیانے کاروبار کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ نگل کو منعقدہ دستخط کی اس تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو دونوں موجود تھے۔دورانِ تقریب اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کیا گیا .جس کے تحت دونوں ممالک کی جامعات اور ریسرچ اداروں کے درمیان روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم ایم او یو کا تبادلہ ہوا، جب کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور انڈونیشیا نے تجارت، ثقافت، صحت، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشین صدر پرابوو سبیانتو کے درمیان آج ملاقات ہوئی جس میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔وزیراعظم نے انڈونیشین صدر کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کے حوالے سے کہا کہ دونوں طرفین نے پاکستان کی زرعی مصنوعات اور آئی ٹی سروسز کے ذریعے تجارتی توازن قائم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اپنے ڈاکٹروں، ڈینٹسٹس، طبی...
عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم، فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)عمران خان سے ملاقات کا وقت ختم ہوگیا جب کہ فیملی اور وکلا کی ملاقات کرانے سے انکار کردیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن اڈیالہ جیل کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، گورکھ پور سے داہگل ناکے تک تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔20تھانوں کے ایس ایچ، 8 ڈی ایس پیز دو ایس پیز خصوصی ڈیوٹی پر معمور ہیں، اڈیالہ جیل کے اطراف 1200 سے زائد اہلکار و افسران تعینات رہیں گے جب کہ 6 لیڈی انسپکٹرز سمیت 48 خواتین کمانڈوز بھی تعینات ہیں۔اسی...
دانتوں کو صحیح طریقے سے برش کرنے سے نہ صرف آپ کے دانت اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے، لیکن برش کرنے کا صحیح وقت کون سا ہے؟ ڈینٹسٹ مطابق ناشتہ سے پہلے دانت صاف کرنا صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ ڈاکٹر مشل یورگینسن نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اس موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ صبح اٹھتے ہی برش کرنا بیکٹیریا کے اثرات کو کم کرنے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Dr. Michelle Jorgensen, DDS, BCTN, TNC (@livingwellwithdrmichelle) ڈاکٹر مشل کے مطابق رات کے دوران منہ میں بیکٹیریا کی افزائش بڑھ جاتی ہے اور اگر...
لاہور: پنجاب حکومت نے کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ کے تحت مریضوں کو علاج میں سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ اس کارڈ کے ذریعے مریض 10 لاکھ روپے تک کے علاج پر خرچ کر سکیں گے اور پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریض اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے تحت مفت سرجری کی جائے گی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ برائے کینسر ٹریٹمنٹ کا او پی ڈی بلاک 17 جنوری تک فعال ہوگا جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسڑ گوہر نےاپنے بیان میں کہا ملک مزید انتشار اور کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا،سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے دشمنی نہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسڑگوہر نےداہگل ناکے پرمیڈیا سےگفتگو میں کہا کوشش کرنا چاہیئے کہ یہ ٹینشن ختم ہوملک میں امن ہو،بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جوہم کرناچاہ رہے ہیں مگر ہمارے بس میں نہیں،آپ ایک دوسرے کوخطرہ نہ سمجھیں،کچھ سیاسی لوگ آپس میں لڑ پڑیں ایسا نہیں ہونا چائیے،لفظ کشیدگی سیاست سے ختم ہونا چاہیئے۔ ویڈیو: پیرا فورس کی کارروائیاں، متاثرہ خاندان کس حالت میں؟ لوگ بھیک مانگنے پرمجبور، حکومت سے مدد کی اپیل بیرسٹرگوہر نےمزیدکہا جب بانی اور بشریٰ بی بی...