خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی، مصدق ملک کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فون کے ذریعے کہا تھا کہ وہ انہیں ووٹ دے دیں تاکہ پی ٹی آئی حکومت بنا سکے، خورشید شاہ نے واضح طور پر پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ وہ اپنے زیر نگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر نتائج دیکھ لیں، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ پیشکش صرف خورشید شاہ کے ذریعے نہیں بلکہ ندیم افضل چن کے ذریعے بھی دی گئی، جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی بلامشروط طور پر پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی تاکہ حکومت بن سکے ، پی ٹی آئی نے اس پیشکش کو بھی قبول نہیں کیا۔
مصدق ملک نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت چلانے کی خواہش نہیں رکھتی تو اس کا مقصد کیا ہے، بعض لوگ عوام کو بے اختیار سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت میں سیاسی جماعتیں حکومت چلانے میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کر رہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت بنانے اور چلانے سے انکار، ملکی سیاسی منظرنامے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے اور اس سے عوام کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی کی پیشکش واضح اور بلامشروط تھی، لیکن پی ٹی آئی نے اسے رد کر کے اپنی سیاسی حکمت عملی میں شفافیت نہیں دکھائی، جس سے سیاسی تجزیہ کاروں اور عوام میں سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پیپلز پارٹی خورشید شاہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں‘شرجیل میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پہلے صبح کا آغاز اخبار سے ہوتا تھا لیکن اب ٹرینڈز تبدیل ہو رہے ہیں، ہم۔چاہتے ہیں کہ اخباری صنعت کو ترقی ملے، سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں، اخبار ایک مستند دستاویز ہے۔سی پی این ای کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بریکنگ کی دوڑ لگی ہوتی ہے، دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا ہے، الیکٹرانک میڈیا نے اخبارات کو سخت ٹف ٹائم دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اخبارات کو مضبوط کریں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میڈیا پھلے پھولے، اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ ہی کامیاب ہوتی ہے، کچھ ادوار میں پیپلز پارٹی بدترین میڈیا ٹرائل کا شکار رہی ہے، تاہم، پیپلز پارٹی مشکل ادوار میں میڈیا کے ساتھ کھڑی رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کبھی بدلہ لینے یا انتقام کی سیاست نہیں کی، انہوں نے کہا کہ ہر دور میں اینکرز کو آف کرایا جاتا رہا، مختلف جماعتوں کی حکومتیں آتیں تو کہتیں فلاں اینکر کو ہٹاو، پیپلز پارٹی نے کبھی کسی میڈیا ہاؤس کو صحافی ہٹانے کا نہیں کہا، پی پی پی کا وکٹمائزیشن کا کبھی مائنڈ سیٹ نہیں رہا، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ صبر، تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔