Islam Times:
2025-12-10@05:44:45 GMT

علامہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

علامہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف وفود کی ملاقاتیں

وفد نے سیلاب زدگان کے لیے قائد کی طرف سے میڈیکل کیمپوں، راشن پیکیجز اور خیمہ جات کی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ سیلاب زدہ علاقوں کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری، ضلع مظفرگڑھ کے نائب صدر سردار منظور حسین اخلاق، سردار خرم حسین خان اور سابق کونسلر سید مجاہد حسین شمسی نے ملاقات کی۔ وفد نے سیلاب زدگان کے لیے قائد کی طرف سے میڈیکل کیمپوں، راشن پیکیجز اور خیمہ جات کی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ سیلاب زدہ علاقوں کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور مستقبل میں بھی بحالی کے حوالے سے سیلاب زدگان کو یاد رکھنے کی اپیل کی۔ ملاقات کے دوران مختلف تنظیمی اور سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

علاوہ ازیں علامہ سید ساجد علی نقوی سے ضلع گھوٹکی سے آئے تنظیمی وفد نے ملاقات کی وفد میں منور حسین انقلابی، تنویر احمد جویو، شہباز علی جویو، سکندر علی جویو اور حسنین علی عسکری شریک تھے۔ وفد نے علامہ ساجد نقوی سے علامہ ملک ظفر عباس کی وفات پر تعزیت کی مختلف تنظیمی امور علاقائی مسائل پر رہنمائی لی۔ اس کے علاوہ کراچی سے آئے مولانا جمشید علی اور مولانا غلام علی نے ملاقات کی، علامہ ملک ظفر عباس کی وفات پر قائد ملت سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی اور مختلف علاقائی و تنظیمی امور میں ان سے رہنمائی لی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نقوی سے وفد نے

پڑھیں:

محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے برطانوی وزیرِ مملکت برائے داخلہ ایلکس نورس سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو کی ہے۔

لندن میں محسن نقوی نے برطانوی وزیرِ مملکت اور نائب وزیر خارجہ برائے پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے بھی ملاقات کی۔

محسن نقوی کی برطانوی حکام سے ملاقات، چند پاکستانیوں کی حوالگی پر بات چیت

وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس حکام سے چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بات چیت کرلی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر محسن نقوی کی برطانوی اعلیٰ حکام سے ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ میں انسدادِ منشیات اور مجرموں کی حوالگی کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی، ساتھ ہی پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی برطانوی وزیر سے مجرموں کی حوالگی پر گفتگو
  • ایوان میں بغیر قائد حزب اختلاف کے نظام چلایا جا رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی، برطانوی حکام ملاقاتیں، چند پاکستانیوں کی حوالگی پرگفتگو
  • لاپتہ افراد کی بازیابی، گلگت میں احتجاجی دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، علامہ باقر حسین زیدی
  • لاہور: وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ملاقات کررہے ہیں
  • قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے مختلف وفود کی ملاقاتیں
  • آئی ایس او خیبر پختونخوا ریجن کا اجلاس عاملہ
  • وزیراعظم کی پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پرگفتگو
  • قومی زبان کی ترویج اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی لندن پہنچ گئے ہیں، اہم ملاقاتیں متوقع