میئر میناتو سٹی سیئکے آئی کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد پاک جاپان دوستی کی خوبصورت مثال
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی کی پاکستانی نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات—
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی (Seike Ai) نے پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات کی اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد دی ہے۔
ملاقات کے دوران میئر سیئکے آئی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کے دکھ درد کو باخوبی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جاپانی عوام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں اور یہ عطیہ اسی جذبۂ انسانیت اور دوستی کی علامت ہے۔
پاکستانی سفیر عبدالحمید نے میناتو سٹی کی میئر اور جاپانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام نے ماضی میں زلزلوں، سونامی اور دیگر قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی مدد کر کے انسانیت، تعاون اور باہمی احترام کی بہترین مثال قائم کی ہے۔
سفارتِ پاکستان، ٹوکیو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میئر سیئکے آئی کا یہ اقدام جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بناتا ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کر کے ثابت کیا ہے کہ حقیقی دوستی سرحدوں سے بالاتر ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میئر سیئکے ا ئی میناتو سٹی کہا کہ
پڑھیں:
عوام کیلئے خوشخبری، حکومت کا گوشت سستا کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملکی مارکیٹ میں گوشت کی دستیابی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔
ذرائع کے مطابق موجودہ مارکیٹ میں مٹن 2,500 سے 3,000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری قیمت بیف کے لیے 800 اور مٹن کے لیے 1,600 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ایکسپورٹ پر پابندی کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ گوشت کی قیمتیں کم ہوں گی اور عوام کو سستا گوشت دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مڈل ایسٹ ممالک کو گوشت کی برآمدات جاری ہیں، مگر ملکی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود عرصے کے لیے پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔