ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، صوبے کی جغرافیائی ساخت ترقی کےسفرمیں چیلنج بن گئی ہے، دور دراز آبادیوں تک بجلی و پانی کی فراہمی اہم مسئلہ ہے۔

 وزیراعظم نےنیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان علاقے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہ واحد صوبہ ہے جو رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شامل ہوا۔

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

 ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو خدا نے قیمتی معدنیات سے نوازا ہے، جو قوم کا خزانہ ہے، بلوچستان نے ہمیشہ اپنی ثقافت اور اقدار پر فخر کیا ہے، اس صوبے نے دوسرے علاقوں سے آنے والے مہاجرین کو ہمیشہ خوش آمدید کہا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ 2010 میں جب این ایف سی ایوارڈ پر بحث ہورہی تھی تب ہم 3 دن مسلسل مذاکرات میں مصروف رہے، پنجاب کی طرف سے میں نے نواب رئیسانی کے اس مطالبے کی حمایت کا اعلان کیا جنہوں نے بلوچستان کو 100 فیصد حصہ دینے کا تقاضا کیا تھا۔

 برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی

 ان کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ میں سوچنا چاہیے کہ پھر کیا ہوا کہ ہمارے درمیان فاصلے پیدا ہوئے اور دہشتگردی دوبارہ شروع ہوئی جس کا 2018 میں مکمل خاتمہ ہوگیا تھا۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی سے کوئٹہ تک کے روڈ کو خونی روڈ کہا جاتا ہے کہ کیوں کہ وہاں حادثات ہوتے ہیں، اسے چوڑا کرنے کے لیے 300 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ہر 2 ہفتے بعد تیل کی قیمتیں تبدیل ہوتی ہیں، ایک دفعہ تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو میں نے حساب لگایا کہ قیمت وہی رکھی جائیں تو 180 ارب روپے بچ سکتے ہیں جنہیں اس روڈ پر لگایا جاسکتا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ کے لیے کیا گیا۔

رجانہ موٹروے انٹرچینج کے قریب حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

ان کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام ہمیشہ کشادہ دل اور مہمان نواز رہے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان دیرپا ہم آہنگی قائم رہی، وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے۔

 انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ صوبےکی جغرافیائی ساخت ترقی کےسفرمیں چیلنج بن گئی ہے، دوردرازآبادیوں تک بجلی وپانی کی فراہمی اہم مسئلہ ہے، 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے تاریخی قربانی دی، صوبوں کےدرمیان اتفاق رائے مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔
 
 

پنجاب حکومت کا ڈرون پولیسنگ اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانیکا فیصلہ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان کی کا کہنا

پڑھیں:

صنعتوں اور کسانوں کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی طرف سے بڑا پیکج جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔ وزیرعظم نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے جب کہ روشن معیشت بجلی پیکج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ گھریلو صارفین اوریا کوئی دوسرا شعبہ نہیں اٹھائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس سردیوں میں دیے جانے والے پیکج کےتحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی جس کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے،جائزہ لینا ہوگا کن وجوہات پر بدامنی پیدا ہوئی؟ وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف: ترقی اور خوشحالی کے لیے یکجہتی اور بھائی چارہ ضروری ہے
  • 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے قربانی دی، وزیراعظم شہباز شریف
  • افسوس بلوچستان کے بےشمار قدرتی وسائل اور اس کی دولت اب بھی زمین کے اندر دفن ہے، وزیر اعظم
  • بلوچستان پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شامل ہوا، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • علاقائی رابطوں کا فروغ مشترکہ ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • صنعتوں اور کسانوں کی ترقی کے لیے وزیراعظم کی طرف سے بڑا پیکج جاری
  • وزیراعلیٰ کے پی کا نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے نہ ملنا روایات کیخلاف ہے، سردار کھیتران