فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے تاریخی قربانی دی، وفاق کی روح باہمی قربانی اور بھائی چارے میں پوشیدہ ہے۔

اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پاکستان کی مضبوطی کی بنیاد ہے، ہم پہلے پاکستانی اور بعد میں صوبوں کے مکین ہیں، ہم سب کو مل کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2018 میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا، بلوچستان اور دیگر علاقوں میں دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے ہر روز امن کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، انہیں ترقی میں برابر شریک ہونا ہوگا۔

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا

پاکستان اورافغان طالبان کے درمیان مذاکرات سے متعلق دوسرے دور کا اہم اجلاس آج ترکیہ میں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنا پر بے امنی پیدا ہوئی؟ اتحاد ، محبت اور عزم سے بلوچستان سے پشاور تک ترقی ممکن ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خونی روڈ کو امن کی سڑک میں تبدیل کردیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، پاکستان فیملی ہے۔ امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، انشا اللّٰہ پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی کی گئی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 1500 کلو حشیش قبضے میں لی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین ڈالر ہے۔ پاک بحریہ کے  "یمامہ" بحری جہاز نے حشیش کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا، پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت سمندروں میں سمگلنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا۔ 

ژوب؛ مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط بحری سلامتی کی کوششوں میں ایک فعال کردار ادا کررہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے. 

متعلقہ مضامین

  • قطر و پاکستان خوشحال مستقبل کیلئے کام کرنے پر پُرعزم ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا
  • اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے: وزیراعظم
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف
  • وزیراعظم  شہبازشریف 11 اور 12 دسمبر کو ترکمانستان کا دورہ کریں گے
  • فیلڈ مارشل کا معاشی اصلاحات اور ترقی کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ہے: وزیراعظم
  • انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے
  • نواز شریف  سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • انڈونیشی صدر آج پاکستان پہنچیں گے
  • وزیراعظم کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پزیرائی