سکردو، جشن آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں ضلعی سطحی بین الکلیاتی تقریری، حُسنِ قرات اور کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
سکردو میں جشن آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں تقریب گرلز ڈگری کالج میں ہوئی

اسلام ٹائمز۔ جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں ضلعی سطحی بین الکلیاتی تقریری، حُسنِ قرات اور کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ حکومتِ گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور جی بی ایڈمنسٹریشن کی خصوصی ہدایات اور تعاون سے ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام یکم نومبر-جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں جی بی کے کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین مثالی ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد جاری ہے۔ اس ضمن میں آج گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو میں یومِ آزادیِ آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے سکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد کی خصوصی ہدایات اور زیرِ نگرانی ضلعی سطح کے بین الکلیاتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں بلتستان بھر کے چھ کالجز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو، گورنمنٹ گرلز انٹر کالج گمبہ سکردو، گورنمنٹ ڈگری کالج حسین آباد سکردو، گورنمنٹ سٹی کالج سندوس سکردو، گورنمنٹ انٹر کالج کھرمنگ اور گورنمنٹ ڈگری کالج خپلو کی طالبات نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں معروف محقق، مورخ اور ماہر تعلیم یوسف حسین آبادی، پروفیسر طاہر ربانی (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بلتستان ریجن)، پروفیسر علی رضا (پرنسپل ڈگری کالج خپلو)، پروفیسر ڈاکٹر نیلوفر خان (پرنسپل گرلز انٹر کالج گمبہ) پروفیسر مہرین امتیاز (پرنسپل گرلز کالج حسین آباد) اور پروفیسر محمد اقبال وائس پرنسپل انٹر کالج کھرمنگ شامل تھے۔ پرنسپل گرلز ڈگری کالج سکردو پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ سلیم نے بطور میزبان شرکت کی۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکردو انٹر کالج کا انعقاد
پڑھیں:
گلگت بلتستان؛ پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یار محمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
گلگت:گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے تینوں بڑے شہروں میں بجلی کی مساوی تقسیم، غیر قانونی برقی آلات کے خلاف کریک ڈاؤن اور محلے کی سطح پر کنزرویشن کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور غیر قانونی بجلی کے کنکشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کریں، بغیر میٹر بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔
جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس کنزرویشن کمیٹیوں کی نگرانی کرے، محکمہ برقیات لوڈ مینجمنٹ اور شیڈول پر سختی سے عمل کرے۔