سکردو، جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال واپس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تاجروں نے پیر کے روز شاہراہ بلتستان کو دھرنے کی کال کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قیمتی پتھروں اور معدنیات کی تجارت سے منسلک بلتستان کے تاجروں نے 27 اکتوبر کو دی جانے والی احتجاجی دھرنے کی کال واپس لے لی۔ ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تاجروں نے پیر کے روز شاہراہ بلتستان کو دھرنے کی کال کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سکردو میں جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور ڈپٹی کمشنر سکردو کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں طے پایا کہ بارودی مواد پاور آف اٹارنی کے تحت دیا جائے گا۔ کسی بھی ورک آرڈر پر کمیونٹی کی رضامندی کے بغیر کام نہیں ہو گا۔ مشاورت کا وقت ختم ہونے تک جیمز اسٹون سیکٹر کے ساتھ روایتی انداز میں تعاون کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتی پتھر اور معدنیات ضبط کرنے اور تاجروں کو گرفتار کرنے کیخلاف تاجروں نے 27 اکتوبر کو جگلوٹ سکردو روڈ روندو کے مقام پر عوام کے ساتھ دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں اہم تبادلے
سٹی 42: صدر آزاد جموں و کشمیر کی منظوری سے آزادکشمیر کی بیوروکریسی میں اہم تبادلے کردیے گئے ۔
تعلیم، توانائی اور قانون کے شعبوں میں تبادلے کیے گیے ہیں۔ سید شاہد محی الدین قادری سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات ہوئے ، مسٹر ارشاد احمد قریشی سیکرٹری محکمہ قانون، انصاف و انسانی حقوق تعینات جبکہ مسٹر ظفر محمود خان پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم تعینات، اضافی چارج سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ ہوگا۔
جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ
مسٹر محمد طیب سیکرٹری محکمہ توانائی و آبی وسائل تعینات،مسٹر امتیاز احمد سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات،محترمہ تہذیب النساء سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن تعینات ہوئیں جبکہ مسٹر عنایت علی سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر تعینات کیے گئے ۔