سلامتی کونسل میں پاکستان کا بھارت کو دوٹوک جواب
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دوٹوک جواب دے دیا۔ پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں۔ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ قیصر سروانی کا کہنا ہے کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے۔ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔ پاکستانی مشن کے قونصلر نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی پاکستان کے عزم کا ثبوت ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل میں کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی عوام نے بھارت سے بہہ کر آئے 300 جانور امانت قرار دے کر واپس کردیے
پاکستانی عوام نے انسانیت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کردی، بھارت سے سیلاب میں بہہ کر آنے والے جانوروں کو امانت سمجھ کر واپس سرحدر پار بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی شہریوں نے مشکل وقت میں خیر سگالی اور اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی، بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں ’’سنگھوکے‘‘ میں عوام نے 300 جانور واپس کرنے پر پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔
سرحدی علاقے کے مقیم سکھ شہری کا واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’سنگھوکے‘‘ سمیت متعدد سرحدی گاؤں سیلاب کی زد میں آئے جانوروں کو نکالنے کا وقت نہیں تھا، سرحدی علاقوں سے جانور بھینسیں اور گائیں سیلاب میں بہہ کر پاکستان چلے گئے تاہم پاکستانی عوام نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانور سرحد پار واپس بھیج دیے۔
سکھ شہری نے بتایا کہ پاکستان سے کم از کم 300جانور سرحد پار بھارتی پنجاب میں واپس آچکے ہیں، سرحد کے دونوں اطراف پنجاب میں بھی ہمارے لوگ بستے ہیں، سکھ برادری اور پاکستان کے رشتے کی جڑیں تاریخ، مذہب، زبان، کلچر اور محبت میں پیوست ہیں۔