کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے قاسم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 روپوش دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے والا خطیر فنڈ برآمد کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ دہشتگردوں سے فتنہ الہندوستان سے وابستگی کے اہم کاغذی ثبوت و رسید بکس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ دہشتگرد سی ٹی ڈی حیدر آباد کی موبائل پر حملہ میں بھی ملوث ہیں، جبکہ ماہ اپریل 2025 میں لونی کوٹ جام شورو کے مقام پر فائرنگ بھی کی تھی۔

سی ٹی ڈی نے کہاکہ دہشتگردوں سے حملہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دہشتگرد سی ٹی ڈی فتنہ الہندوستان کارروائی گرفتاری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دہشتگرد سی ٹی ڈی فتنہ الہندوستان کارروائی گرفتاری وی نیوز فتنہ الہندوستان سی ٹی ڈی

پڑھیں:

افغانستان میں فتنہ الہندوستان اورخوارج کی موجودگی بے نقاب

پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارے ٹارگٹ اور دفاعی جوابی کارروائی افغان عوام کیخلاف نہیں تھی
افغان وزیرخارجہ کابیان مسترد،فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کئے،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فتنہ الخواج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئے بار پیش کئے ۔ترجمان دفتر خارجہ ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی اشتعال انگیزی پر تشویش ہے، پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارے ٹارگٹ اور دفاعی جوابی کارروائی افغان عوام کے خلاف نہیں تھی۔ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا، پاکستان ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے، پاکستان امیر خان متقی کے بیان کو مسترد کرتا ہے جو ہندوستان میں دیا گیا، پاکستان نے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چالیس لاکھ افغان شہریوں کی میزبانی کی، امید کرتے ہیں طالبان حکومت دہشت گردی کے خلاف کام کرے گی، پاکستان افغان شہریوں کی موجودگی پر قانون کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امید کرتے ہیں ایک روز افغان شہری اپنے سچے نمائندوں پر حکومت دیکھیں گے، پاکستان افغان عبوری وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کا مشترکہ اعلامیہ مسترد کرتا ہے، مشترکہ اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ طالبان وزیر خارجہ کا بھارت میں مشترکہ اعلامیہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نفی کرنے کے مترادف ہے، سیکرٹری خارجہ نے غیر ملکی سفرا کو افغان طالبان کی جارحیت کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 دہشتگرد گرفتار
  • فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
  • کراچی میں بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کا سرغنہ جمیل ہلاک  
  • کراچی، اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار
  • میرعلی میں خودکش حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری جاں بحق، 4 دہشتگرد ہلاک
  • ’جنگ بندی کے دوران افغان سرزمین سے حملہ، پاکستان کی کارروائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک‘
  • افغانستان میں فتنہ الہندوستان اورخوارج کی موجودگی بے نقاب
  • میرعلی میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک