Jang News:
2025-12-03@17:44:53 GMT

فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

—فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹینک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

ہلاک دہشت گرد جمیل عرف ٹینک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا، جو 2022ء میں پنجگور ہیڈ کوارٹرز پر حملے بھی ملوث رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک ڈوب گیا؛ 1 اہلکار ہلاک، 2 کی حالت غیر

بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی ٹینک کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نہر عبور کرنے کی مشق کر رہا تھا کہ خود حادثے کا شکار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینک میں موجود دو اہلکار باہر نکل کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن اپنے ایک ساتھی کو مصیبت میں چھوڑ آئے۔

ٹینک میں پھنس جانے والا اہلکار لاکھ کوشش کے باوجود باہر نہ نکل پایا اور فوری امداد نہ ملنے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ 

جائے حادثہ پر پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور سول ڈیفنس فورس کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث سپاہی کی لاش تیرتی ہوئی کافی دور نکل گئی۔

امدادی ٹیموں کی کئی گھنٹوں کی مسلسل اور کڑی کوششوں کے بعد اہلکار کی لاش جائے حادثے سے کافی دور نہر سےنکالی گئی۔

بھارت میں یہ حادثہ اپنی نوعیت کا پہلا حادثہ نہیں ہے۔ جون 2024 میں لداخ کے علاقے میں دریا عبور کرنے کے دوران فوجی ٹینک بہہ جانے سے 5 اہلکار ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

اکتوبر 2022 میں بھی فائرنگ کی مشق کے دوران ایک ٹینک پھٹ گیا تھا جس میں دو اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

ایسے واقعات کی ایک پوری تاریخ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں فوجی مشقوں یا تربیت کے دوران حفاظتی اقدامات اور پیشہ ورانہ مہارت کا فقدان ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نہر عبور کرنے کی مشق کے دوران بھارتی فوجی ٹینک ڈوب گیا؛ 1 اہلکار ہلاک، 2 کی حالت غیر
  • شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج ہلاک
  • نومبر میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ‘ 54 افراد جاں بحق
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک
  • نوکنڈی اور پنجگور میں ایف سی پر حملے ناکام بنادیے گئے، متعدد دہشتگرد ہلاک
  • کرم  : پولیس  چوکی پر حملہ  ناکام  ‘ 2اہلکار  شہید  4، خوارج  ہلاک