بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والا فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہند کا انتہائی مطلوب کمانڈر جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، ذرائع
دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا،
ذرائع
دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں… pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد بلوچستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا اور وہ پنجگور، بلیدہ سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھا۔
مزید بتایا گیا کہ فتنۃ الہند سے وابستہ یہ دہشتگرد 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی سنگین کارروائیوں میں بھی شریک رہا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں بغاوت کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیچھے بھارت کی پشت پناہی یافتہ علیحدگی پسند تحریکیں کارفرما ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ بلوچستان میں کوئی بغاوت نہیں بلکہ چند نام نہاد علیحدگی پسند گروہ سرگرم ہیں جن کا مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا اور اسے تقسیم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی، گرفتار خود کش بمبار کے ہوشربا انکشافات
سرفراز بگٹی کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور امن و امان کو متاثر کرنے کی اصل ذمہ دار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان دہشتگردی سیکیورٹی ذرائع فتنہ الہندوستان مطلوب کمانڈر ہلاک وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان دہشتگردی سیکیورٹی ذرائع فتنہ الہندوستان مطلوب کمانڈر ہلاک وی نیوز کارروائیوں میں بلوچستان میں میں دہشتگردی
پڑھیں:
فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے گروپ سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے گروپ سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، طارق کچھی کی تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا۔