پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کی اندرونی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو مطالبات پورے کرنے کیلئے ایک ماہ مہلت دی جانی چاہیئے، سی ای سی کے متعدد ارکان نے حکومت کو مہلت دینے کی مخالفت کی ہے تاہم آصف زرداری کی درخواست پر سی ای سی نے حکومت کو مہلت کی منظوری دی، پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا آئندہ اجلاس حکومت کو مہلت پوری ہونے پر ہوگا، ایک ماہ میں تحفظات دور نہ ہونے پر سی ای سی بڑے فیصلے لے گی۔ خصوصی رپورٹ
پیپلز پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کا حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا گیا، اس موقع پر سی ای سی میں حکومت سے اتحاد خاتمہ کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت، ن لیگ کے رویہ پر کھل کر برسے، سی ای سی میں خیبر پختونخوا، پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ہوئی، آصف زرداری، بلاول بھٹو اراکین کی جذباتی گفتگو سن کر مسکرائے۔
ذرائع کے مطابق اراکین نے کہاکہ پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق، پنجاب میں حکومت گرا سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی ای سی رکن نے پیپلزپارٹی کی عزت نفس پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سی ای سی اراکین نے کہا کہ پی پی، بلاول بھٹو کی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین نے کہا کہ اتحاد پیپلز پارٹی نہیں ن لیگ کی ضرورت ہے، آصف زرداری، بلاول بھٹو کی سی ای سی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ بھی دی گئی، بلاول بھٹو نے سی ای سی کو وزیراعظم سے ملاقات بارے اعتماد میں لیا۔ سی ای سی کی وزیراعظم کے سامنے جاندار موقف رکھنے پر بلاول بھٹو کی تعریف کی گئی، سی ای سی کے متعدد اراکین نے حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ کیا، حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے اراکین نے کیا، حکومت سے اتحاد پیپلزپارٹی کیلئے سیاسی خودکشی سے کم نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اراکین نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت حکومت میں باضابطہ شامل ہو یا اتحاد ختم کرے، آصف زرداری نے سی ای سی کو وزیراعظم سے ملاقات کی بریفنگ دی بتایا کہ وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ پاور شیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آصف زرداری نے سی ای سی سے حکومت کو مہلت دینے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو مطالبات پورے کرنے کیلئے ایک ماہ مہلت دی جانی چاہیئے، سی ای سی کے متعدد ارکان نے حکومت کو مہلت دینے کی مخالفت کی ہے تاہم آصف زرداری کی درخواست پر سی ای سی نے حکومت کو مہلت کی منظوری دی۔ ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا آئندہ اجلاس حکومت کو مہلت پوری ہونے پر ہوگا، ایک ماہ میں تحفظات دور نہ ہونے پر سی ای سی بڑے فیصلے لے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے حکومت کو مہلت ذرائع کے مطابق اراکین نے کہا پیپلز پارٹی پر سی ای سی بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کی ایک ماہ مہلت دی ہونے پر
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔