سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد، ہزاروں کھلاڑی شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار 2026 میں ایشیائی روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد القصیم ریجن میں ہونے جا رہا ہے، جو براعظم ایشیا کے سب سے بڑے سائیکلنگ ایونٹس میں شمار کی جاتی ہے۔
یہ مقابلے 2 تا 13 فروری 2026 کے دوران ہوں گے، جن میں 40 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار 500 سے زیادہ خواتین و مرد کھلاڑی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے
القصیم ریجن کے امیر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود بن عبدالعزیز نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ قیادت کے کھیلوں کے فروغ کے وژن اور مملکت کو عالمی اسپورٹس کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
القصیم کو بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کا وسیع تجربہ حاصل ہے اور اس کی جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور مؤثر انتظامی صلاحیتیں اس چیمپیئن شپ کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں گی۔
القصیم اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مملکت کے وسط میں واقع ہے، جو اسے مختلف علاقوں کے درمیان ایک قدرتی ربط کا مرکز بناتا ہے۔ اس کا جدید سڑکوں کا نیٹ ورک، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، اور حکومتی ونجی شعبوں کی معاونت اسے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی کے لیے ایک مثالی مقام بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار
چیمپیئن شپ میں 24 مقابلے شامل ہوں گے، جنہیں عالمی معیار کے مطابق تیار کردہ ٹریکس پر منعقد کیا جائے گا، جبکہ 72 تمغے کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
ماہرین کے مطابق اس ایونٹ کی میزبانی سے القصیم نہ صرف مملکت کے کھیلوں کے شعبے میں ابھرتے ہوے کردار کو اجاگر کرے گا بلکہ 2026 میں سعودی عرب کو ایشیا کے کھیلوں کے منظرنامے کا مرکز بنادے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news القصیم ریجن ایشیائی روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ سعودی عرب شہزادہ ڈاکٹر فیصل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: القصیم ریجن ایشیائی روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ شہزادہ ڈاکٹر فیصل چیمپیئن شپ کی میزبانی کھیلوں کے
پڑھیں:
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
کراچی: سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی اور فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 10600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ46 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 9088 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار630 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 106 ڈالر کم ہو کر 4252 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ دو روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے بڑھی تھی۔