Jasarat News:
2025-12-01@08:11:11 GMT

پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز حصہ لیں گے۔ بیشتر پاکستانی کھلاڑی نیلامی کے دوران فرنچائزز کے انتخاب میں شامل ہوئے، جبکہ کچھ سے براہِ راست معاہدے کیے گئے ہیں۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں، جب کہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کے کھلاڑی ہوں گے، جبکہ عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کے ساتھ کھیلیں گے۔

صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے اور پاکستانی کرکٹرز اپنی کارکردگی سے شائقین کو متاثر کرنے کے لیے تیار ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل؛ دعاؤں کی اپیل

بنگلا دیش کی 3 بار وزیراعظم رہنے والی بیگم خالدہ ضیا کی طبیعت کافی ناساز ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے دور میں زیادہ تر عرصہ قید میں گزارنے والی 80 سالہ خالدہ ضیا کو گزشتہ برس کے آخر میں رہائی نصیب ہوئی تھی۔

انھیں جیل سے رہائی اُس وقت ملی تھی جب شیخ حسینہ واجد طلبا تحریک کے نتیجے میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے پر مجبور ہوگئی تھیں۔

خالدہ ضیا جیل میں ہی علیل ہوگئی تھیں اور رہائی کے بعد بھی کچھ عرصہ اسپتال میں بھی گزارا تھا اور تب سے وہ گھر پر آرام ہی کر رہی تھیں۔

تاہم اب انھیں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کیا گیا ہے۔

بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق خالدہ ضیاء کی حالت بہت نازک ہے۔

خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے طارق رحمان 2008 سے لندن میں مقیم ہیں، انھوں نے سوشل میڈیا پر عوام سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

طارق رحمان نے مزید کہا کہ وہ عوام کی محبت اور دعاوں کے لیے شکرگزار ہیں تاہم بنگلا دیش واپس آنا ان حالات میں ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ خالدہ ضیاء تین بار وزیرِ اعظم رہ چکی ہیں اور 2018 سے شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران کرپشن کے الزام میں مسلسل جیل میں تھیں۔

خالدہ ضیا کی سخت حریف شیخ حسینہ واجد نے انھیں علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلادیش پریمئیر لیگ، پاکستان کے کتنے کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے؟
  • نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: سیڈڈ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • سہ فریقی سیریز پاکستان کے نام، قومی کھلاڑی خوشی سے نہال
  • پاکستان نے سری لنکا کو ہراکر 3ملکی ٹی  20سیریز جیت  لی 
  • جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا
  • بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم خالدہ ضیا تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل؛ دعاؤں کی اپیل
  • شہری کی نجی تعلیمی ادارے کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کمشنر کا ایکشن
  • انٹرنیشنل اسکواش چیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی نورزمان نے ٹائٹل جیت لیا
  • ابو ظہبی ٹی 10 میں کھیلنا خوش گوار تجربہ ہے ،امریکی کھلاڑی آرون جونز