حافظ نعیم کا نومبر میں "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
پنجاب کے ضلع گجرات میں"بنو قابل" تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چہرے، جھنڈے اور پارٹیاں نہیں اس نظام کو بدلنا ہو گا، اگلے ماہ سے "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی، پارٹی کوئی بھی ہو ساری پارٹیاں شامل ہو کر مراعات لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نومبر میں "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی۔ پنجاب کے ضلع گجرات میں"بنو قابل" تقرہب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انگریز چلا گیا لیکن اس کا افسر شاہی نظام آج بھی جاری ہے، یہ خود کو حاکم اور ہمیں محکوم سمجھتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گریڈ 19-20 کا افسر بچے کی شادی پر کروڑوں کیسے خرچ کرتا ہے، کسان کسمپرسی کا شکار اور یہ ترقی کرتا ہے، اس گلے سڑے نظام کو بدلنا ہو گا، نوجوان اس تحریک کا حصہ بنیں اور کامیاب بنائیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ چہرے، جھنڈے اور پارٹیاں نہیں اس نظام کو بدلنا ہو گا، اگلے ماہ سے "بدل دو پاکستان تحریک" شروع کی جائے گی، پارٹی کوئی بھی ہو ساری پارٹیاں شامل ہو کر مراعات لیتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گجرات پانی میں ڈوبا تو سالوں سے حکمران رہنے والے کہاں تھے، زندہ باد، مردہ باد کی سیاست کو بھی مردہ باد کہنا ہو گا، "بنو قابل" میں ہزاروں نوجوان بچوں بچیوں کی شرکت اس کی اہمیت کو واضع کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج صرف 12 فیصد نوجوان اعلی تعلیم حاصل کر پا رہے ہیں، آئی ٹی کی پاکستان کو ضرورت ہے، چھوٹی سوچ کے حکمران ہمیں بھکاری نہ بنائیں، بنو قابل پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بدل دو پاکستان تحریک کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم
پڑھیں:
حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت اپنا ذاتی گھر حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پروگرام کے تحت کمرشل بینک اب تک 160 ارب روپے مالیت کے ہاؤسنگ قرضے منظور کر چکے ہیں جبکہ کامیاب درخواست گزاروں کو قرضوں کی فراہمی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
یہ بات وزیر خزانہ کے مشیر عدنان پاشا نے کراچی میں منعقدہ فرسٹ انٹرنیشنل انشورنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام ملک میں تقریباً ایک کروڑ (10 ملین) گھروں کی کمی کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کو رعایتی شرائط پر اپنے گھر کا مالک بننے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
عدنان پاشا نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو صرف 5 فیصد رعایتی مارک اپ پر ہاؤسنگ قرض فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ اس منصوبے میں شامل بینکوں کے ممکنہ قرض نقصان کا 10 فیصد تک بوجھ خود برداشت کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پہلے 10 سال تک مارک اپ سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ ہاؤسنگ فنانس زیادہ سے زیادہ سستا اور عوام کی پہنچ میں رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، جس سے نہ صرف رہائشی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ تعمیراتی شعبے، سیمنٹ، اسٹیل، ٹائلز، الیکٹریکل مصنوعات اور دیگر متعلقہ صنعتوں میں بھی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر عدنان پاشا نے حکومت کے الیکٹرک موٹرسائیکل پروگرام پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت آئندہ برسوں میں 20 لاکھ الیکٹرک موٹرسائیکلیں متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں ہر سال قریب 8 ارب ڈالر مالیت کا درآمدی پٹرول استعمال کرتی ہیں، جس سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر سبسڈی اور بلاسود فنانسنگ فراہم کر رہی ہے تاکہ ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکے، تاہم ملک میں الیکٹرک بائیکس کی پیداوار اور سپلائی کے مسائل اب بھی موجود ہیں، جنہیں دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عدنان پاشا نے زرعی شعبے کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں زرخیزی اسکیم بھی متعارف کرائی ہے جس کے تحت 21 بینکوں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور سپارکو کے تعاون سے کسانوں کو ڈیجیٹل زرعی قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سیٹلائٹ مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم ڈیٹا کے ذریعے قرضوں کے استعمال کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو۔
حکومتی حکام کے مطابق اپنا گھر پروگرام اور دیگر مالیاتی اسکیموں کا مقصد کم آمدنی والے طبقات کو سہولت فراہم کرنے معیشت کو متحرک کرنے، تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ملک میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔
مزید پڑھیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ