حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر پنجاب حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفر گڑھ، چنیوٹ، بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال قوم کے سامنے ہے، 78 سال سے لوگ کسمپرسی کا شکار ہیں، پاکستان میں صرف معاشی ہی نہیں سیاسی ماڈل بھی ناکام ہوا ہے، حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، یہ فارم 47 کے ذریعے آئی حکومت ہے، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ کالا قانون ہے، ووٹ کو عزت دینے والوں نے طے کیا کہ یونین کونسل کا سربراہ بھی ووٹ کے ذریعے نہیں ہوگا، یہ کالا قانون تمام اختیارات بیورو کریسی اور صوبائی حکومتوں کو دے رہا ہے، نوازشریف سے پوچھتے ہیں آپ نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا لیکن بلدیات کی سطح پر الیکشن کیوں نہیں کروائے گئے، 21 دسمبر کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی دھرنے ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انگریز کی تیار کردہ بیورو کریسی ہے خود کو عوام کا حاکم سمجھتی ہے، نوازشریف سے پوچھتا ہوں کہ 2019 والا بلدیاتی الیکشن ن لیگ نے نہیں کروایا، کون سی جمہوریت ہے جو کہتی ہے غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کروائیں اور ایک ماہ میں پارٹی شمولیت اختیار کریں، نوازشریف کو لانے والے ہی ذمہ دار ہیں، ہم جانتے ہیں کس طرح فارم سینتالیس پر حکومت دی گئی۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آرڈیننس سے بلدیاتی اداروں پر قبضہ کیا جسے قبول نہیں کریں گے، بلدیاتی کالے قانون کے خلاف 21 دسمبرکو ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں دھرنا دیں گے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں سب اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھ کر خزانے پر قبضہ کررکھا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی خاندانی بنیاد پر چلتی ہیں بھانجوں بھتیجوں کو ہی ٹکٹیں بانٹی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چچا وزیراعظم اور بھتیجی وزیر اعلی ہے لیکن خود نوازشریف ناراض ناراض رہتے ہیں لیکن یہ عوام کو اختیار دینے کو تیار نہیں، اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ سر پر آنے سے سیاستدان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا پاکستانی علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنیوالے عناصر کو مسترد کر دیا مہلت دے رہے ہیں، گاڑی بند رکھیں گے تو ہم سڑک پر بھی نہیں آنے دیں گے، آئی جی پنجاب کی وارننگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر قبضہ کیا حافظ نعیم عوام کو دے رہا ہوا ہے

پڑھیں:

دہشت گرد اپنا نظام عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنا نظام قوم پر مسلط نہیں کر سکتے اور ریاست کے سامنے سرنڈر کرنا سب کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا ملک اور قوم کا فخر ہیں، اور عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند اقدام ہے،  ڈیرہ بگٹی میں تقریباً 100 دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور ریاست نے معافی اور اصلاح کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔ “جو ریاست کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتا ہے، اس کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں بلوچستان میں دہشت گردی کے 900 واقعات رونما ہوئے، جن میں 760 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ سویلین شہدا کی تعداد 280 ہے، جبکہ پیرا ملٹری فورسز کے 205 اہلکار بھی شہید ہوئے، جن میں بلوچستان کے دو افسران شامل ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معرکہ حق میں بلوچستان نے خود سے سات گنا بڑے دشمن کو شکست دی، اور دہشت گرد اپنا بیانیہ عوام پر مسلط نہیں کر سکتے،  پاکستان، پاک افواج اور فیلڈ مارشل کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے لیکن قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ریاست کو کمزور کرنے والے بیانیے کو رد کرنا ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی بھی قسم کا عام ملٹری آپریشن نہیں ہو رہا اور تشدد کے ذریعے ملک کو توڑنے کی بات کی جا رہی ہے،  کسی بھی حکومت کی کرپشن یا بدانتظامی پر ناراضی ہو سکتی ہے، لیکن ریاست پر نہیں۔

وزیراعلیٰ نے سہیل آفریدی سے اپیل کی کہ خیبرپختونخوا میں امن اور ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے 100 فیصد اتفاق ظاہر کیا،  بلوچستان کے عوام ہمیشہ پاک افواج کے ساتھ کھڑے رہے، اور آئندہ بھی رہیں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعتِ اسلامی کے ملک گیر احتجاجی مظاہرے
  • حافظ نعیم کا 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان
  • حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا
  • پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کا مختلف شہروں میں احتجاج
  • دہشت گرد اپنا نظام عوام پر مسلط نہیں کر سکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا لب ولہجہ اپوزیشن جماعتوں کیلیے ریڈ کارڈ ہے،لیاقت بلوچ
  • پورے پاکستان میں(ن) لیگ کانعرہ بلند ہوگا،: وزیراعظم
  • صوبائی حکومتیں وسائل پر قابض‘ ادارہ جاتی کھیل بحال کیے جائیں:حافظ نعیم 
  • عوام کے بنیادی مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات ہیں: گورنر پنجاب