قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بھارتی افواج کی بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جنگی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے منہ توڑ جواب پر قومی اسمبلی میں خطاب اور اراکین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا میں اعلیٰ فوجی حکام، وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں شہدا کے لئے فاتحہ خوانی اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعاکی گئی۔
اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق بھارتی افواج نے رات گئے سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر مشترکہ میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کیے۔ ان حملوں میں جھوٹے الزامات کی بنیاد پر معصوم مرد، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ مساجد اور شہری انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے ان حملوں کو پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اعلان جنگ قرار دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی شرمناک جرم اور انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے 22 اپریل کے بعد شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جسے بھارت نے مسترد کر کے سچ چھپانے کی کوشش کی۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ بھارت نے جھوٹ اور سیاسی مقاصد کے تحت معصوم شہریوں پر حملہ کیا، اور پاکستان ایسی جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
اعلامیے میں بھارت کو خبردار کیا گیا کہ اگر خطے میں آگ بھڑکی تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہوگی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افواج پاکستان نے مادرِ وطن کا بہادری سے دفاع کیا اور دشمن کے پانچ طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔
کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت مکمل جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے اور افواج پاکستان کو اس ضمن میں مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی غیرقانونی کارروائیوں کا فوری نوٹس لے اور اسے جوابدہ ٹھہرائے۔ اجلاس کے آخر میں واضح کیا گیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اپنی خودمختاری، سالمیت اور شہریوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا پاکستان پر حملہ؛ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا 7سالہ بیٹا بھی وطن پر قربان فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا بھارتی طیاروں کی تباہی کی خبر نشر ہوتے ہی غائب ،’دی ہند‘ نے دباؤ میں آکر ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کردی بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10 سی طیارے بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں نمایاں اضافہ پاک فضائیہ کی کارروائی میں 3 جدید رافیل طیارے تباہ، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے بھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں: عالمی برادری قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت
پڑھیں:
قومی سلامتی کمیٹی: پاکستان اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے
پاکستان پر انڈین حملے کے بعد بلائے جانے والے پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق پاکستان اپنے دفاع میں، معصوم پاکستانی جانوں کے ضیاع اور اس کی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا بدلہ لینے کے لیے اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کو اس سلسلے میں مناسب کارروائیاں کرنے کا باضابطہ اختیار دیا گیا ہے۔‘اعلامیے کے مطابق ’انڈین جارحیت پر شدید غم و غصہ کا شکار پاکستانی قوم مسلح افواج کی بہادری اور جرات اور مادر وطن کے دفاع میں ان کی بروقت کارروائی کو بے حد سراہتی ہے۔ قوم مزید کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ انڈیا کے غیر قانونی اقدامات کی سنگینی کو تسلیم کرے اور اسے بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔یہ بھی کہا گیا کہ ’پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے اور اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی اپنے لوگوں کو کوئی نقصان پہنچانے دے گا۔