قومی اسلامی کمیٹی نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025)قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا، بھارت کے ہر حملے کے جواب کا وقت، جگہ اور طریقہ خود منتخب کریں گے، عالمی برادری بھارت کو غیرقانونی اقدامات پر جواب دہ بنائے، پاکستان امن کا حامی ہے لیکن خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزراءشریک ہوئے۔
اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شرکا نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔(جاری ہے)
بھارتی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگرد کیمپس کے بہانے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو نشانہ بنانا عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں پر حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اجلاس میں کہاگیاکہ بین الاقوامی بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی سالمیت کاپوری طرح دفاع کیاگیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور جنگی اقدام کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔اجلاس کے دوران گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی بھارتی غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے جبکہ بھارتی اقدام پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق بھارتی افواج نے سیالکوٹ، شکرگڑھ، مریڈکے، بہاولپور، کوٹلی، مظفرآباد پر حملے کیے، بھارت نے جھوٹے الزامات پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا، مساجد اور تنصیبات کو نقصان پہنچا، بھارتی حملے سے گلف ممالک کی فضائی پروازیں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔جاری کردہ اعلامیہ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ 22 اپریل کے بعد پاکستان نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت کا حملہ سیاسی مقاصد کے لیے جھوٹ چھپانے کی کوشش ہے، مسلح افواج نے 5 بھارتی طیارے اور ڈرون مار گرائے، قوم افواج کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے، ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی سلامتی کمیٹی مسلح افواج اجلاس میں خلاف ورزی کیا گیا
پڑھیں:
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیدیا
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشتگردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر نائجیریا حکومت مذہبی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا تمام امداد بھی بند کر دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذہبی آزادی اور شہری حفاظت کے بغیر بین الاقوامی مدد برقرار نہیں رکھی جائے گی۔