قیصر کھوکھر: سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کا اجلاس آج دو بجے دوپہر طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات میاں شکیل احمد بریفنگ دیں گے۔

اسٹینڈنگ کمیٹی نے ضلع کونسل اور بلدیہ عظمیٰ کے خاتمے پر اعتراض اُٹھا رکھا ہے۔ سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین پیر اشرف رسول اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی منظوری اور اسمبلی میں ووٹنگ کا فیصلہ ہوگا۔ کمیٹی نے ایکٹ میں کی گئی بعض ترامیم کے حوالے سے سیکرٹری بلدیات کو بریفنگ دینے اور دلائل سے ان ترامیم کی افادیت منوانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لوکل گورنمنٹ

پڑھیں:

ای گورنمنٹ سروسز ، مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب سرفہرست رہا،اقوام متحدہ

مملکت نے 16ممالک پر برتری حاصل کی،100گورنمنٹ سروسز کا جائزہ لیا گیا،رپورٹ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ای گورنمنٹ سروسزسیکٹر میں مشرقی وسطی کے ممالک میں سرفہرست ہے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق نے اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے مغربی ایشیا کی 2024 بارے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب مسلسل تیسری مرتبہ انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے ،

2020 میں سعودیہ نے انڈیکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، 2021 میں دوسرا نمبر پر رہا جبکہ سال 2022 اور 2023 میں انڈیکس میں سرفہرست رہا۔اس دوران تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ سیکٹرمیں ایپلی کیشنز کے ذریعے اپائنٹمنٹ اور ڈیجیٹل ڈاکٹری نسخوں کے اجرا کے حوالے سے نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ آن لائن ایجوکیشن میں بھی بہتری سامنے آئی۔

انڈیکس کے مطابق مملکت نے 16 ممالک پر برتری حاصل کی جس کے تحت 100 گورنمنٹ سروسز کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔گورنمنٹ سروسز کے حوالے سے سروے میں صارفین کی رضامندی اور بروقت جواب پر 99 فیصد نے مثبت رائے کا اظہار کیا۔ سدایا کے گورنر احمد السواحہ نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری اداروں میں تعاون، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت کے استعمال اور سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل سروسز کانتیجہ ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ای گورنمنٹ سروسز ، مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب سرفہرست رہا،اقوام متحدہ
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس تین بجے طلب کرلیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری 
  • وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس طلب کرلیا
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، خلاف ضابطہ بھرتیوں کا معاملہ ایف آئی اے کے سپرد
  • پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا
  • پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منظور کر لیا