وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے شرکا کی آمد شروع، اہم فیصلے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوونے والا ہے، اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں، جب کہ شرکا کی آمد بھی شروع ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال ، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب میں بھرپور جواب دینے کا انتباہ کیا تھا، پاک فوج نے جنگ شروع کرنے کے بعد اپنے وعدے کے مطابق دشمن کو دھول چٹائی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔
بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صبح سویرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی ہے، پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے، پاکستان کے مؤثر جواب کے بعد بھارت کی متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا۔
اس کے علاوہ پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچنے کی مسلسل اطلاعات مل رہی ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی سلامتی پاک فوج کے بعد
پڑھیں:
کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کیلئے کم لاگت قرضوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانو ں کو کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، زرعی پیدوار میں اضافے کیلئے کم رقبے والے کسان کو عزت اور تکریم دینی ہوگی۔منگل کووزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت زرعی ترقیاتی بنک کی اصلاحات اور کسانوں کے لئیقرضوں کے حصول میں آسانی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم ا?فس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، مشیر وزیر اعظم محمد علی، وزرائ مملکت بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد، رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر، وزیر اعظم کے کوا?رڈینیٹر مشرف زیدی، احمد عمیر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو کم لاگت قرض کے حصول میں بیش بہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو زرعی ضروریات پوری کرنے کیلئے کم لاگت قرض کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی بہتری کیلئے اصلاحات کا نفاذ تیز کرنے اور چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو آسان شرائط پر کم لاگت قرض کی فراہمی کیلئے نجی بنکوں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ زرعی ترقیاتی بنک اور کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر ہر تین ہفتے بعد اجلاس کی صدارت خود کریں گے۔اجلاس کو زرعی ترقیاتی بنک میں جاری اصلاحات، کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نجی بنکوں کی جانب سے زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی،اجلاس کو زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی کی بہتری اور قرضوں میں سہولت کیلئے مختلف تجاویز بھی دی گئیں۔