بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔
بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی
سیکیورٹی ذرائع نے بتا یا ہے کہ بھارت کے ایک بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچا شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہی،بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا، پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بزدلانہ حملے میں بھارت نے
پڑھیں:
امریکا نے بین الاقوامی سمندر میں کشتی کو میزائل سے اڑا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے بین الاقوامی سمندر میں منشیات لے جانے والی ایک کشتی کو میزائل سے اڑا دیا،جب کہ حملے کی ہولناک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر ایک وڈیو جاری کی جس میں وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں تیز رفتاری سے جانے والی ایک کشتی کو اچانک میزائل آ لگتا ہے اور کشتی تباہ ہو جاتی ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ صدر ٹرمپ کے حکم پر میں نے یو ایس ساؤتھ کمانڈ کے علاقے میں نامزد دہشت گرد تنظیموں سے منسلک منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک جہاز پر ایک حملے کی ہدایت کی۔ وزیر جنگ کے مطابق اس حملے میں جہاز پر سوار 4 نارکو دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور اس کارروائی کے دوران کسی بھی امریکی فورس کو نقصان نہیں پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ وینزویلا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں اس وقت کیا گیا جب وہ جہاز بڑی مقدار میں منشیات منتقل کر رہا تھا، جو امریکا پہنچ کر ہمارے لوگوں کے لیے نقصان پہنچاتا۔