Daily Ausaf:
2025-05-06@13:40:08 GMT

مودی دھمکیاں اور مولوی جی کا بیانیہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

پہلگام کےواقعےکےبعدسے پاک بھارت فضائوں میں جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں ،بدمعاش نریندر مودی کی جنگی بڑھکوں کی وجہ سے خطے میں آلودگی بڑھتی جا رہی ہے، انچاس کروڑ سے زائد بتوں کاپجاری نریندرمودی ایک وحدہ لاشریک رب کے نام لیوائوں کو مٹا ڈالنے کا خواب دیکھ رہا ہے،وشواہندوپریشد، بی جےپی اورآرایس ایس کےہندودہشت گرد پاکستانیوں کے قتل عام کےمنصوبے بنارہےہیں ، انڈین ٹی وی چینلزپر بیٹھے بندروں کے تو بس میں نہیں، ورنہ انکی کوشش تو یہ ہوتی ہے کہ وہ سٹوڈیو میں بیٹھے بیٹھے اپنی ’’مغلظات‘‘ سے ہی پاکستان تباہ کر دیں،منظر نامہ ادھر کا بھی عجیب ہے ،کوئی مولوی صاحب دیوبند میں چائے پینے کے لئے تاولا ہواجا رہا ہے ،کسی کو بریلی کا حلوہ کھانے کی جلدی ہے، کوئی اجمیر شریف کے لنگر کے لیے تڑپ رہا ہے، کسی کو دہلی کی جامع مسجد میں نماز پڑھنے کی جلدی ہے، دکھ کی بات یہ ہے کہ ایسے موقعہ پر سلمان خان،شاہ رخ خان، انٹرنیشنل ناچے امیتابھ بچن، مادھوری ایشوریا، تبو شبو وغیرہ وغیرہ سےمیل ملاقات کےلیےکسی پاکستانی نے اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا، جس کا مطلب بڑا واضح ہے،اور وہ یہ کہ پاکستانیوں کو جہنم کی چڑیلوں سے کوئی دلچسپی نہیں رہی ،ہاں البتہ وہ جنت کی حوروں کے متمنی ضرور ہیں،لیکن جو ’’مولویان پگڑی وٹوپی‘‘ دیوبند کی چائے، بریلی کے حلوے اور اجمیر شریف کے لنگر کے لیے تڑپ رہے ہیں نہ جانے وہ یہ بات کیوں بھول گئے کہ بھارت کے اندر بھی 27کروڑ کے لگ بھگ مسلمان رہتے ہیں۔
پاکستان میں اگر وفاق المدارس کے تحت ہزاروں دینی مدارس ہیں تو انڈیا کے اندر پورے کا پورا ’’دیوبند‘‘ہے،ہمارے مولوی صاحبان کی ان ننھی ننھی خواہشات کی وجہ سے اگر اس دیوبند پر کوئی آفت ٹوٹی تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ کراچی سے مولویوں کا ایک وفد واہگہ پہنچا اور مشہور زمانہ مفتی جی نے وہاں غزوہ ہند کی بات بھی کی، مفتی جی کے ساتھ کھڑے مولوی جی نے انڈینز اور پاکستانیوں کو جس طرح سے ایک قرار دے کر سیکولر بیانیے کو عروج بخشا اور یہ فرمایا کہ کہ انڈیا اور پاکستان میں دشمنی کی اصل وجہ نریندر مودی ہے ،ورنہ انڈیا اور پاکستان میں تو کبھی دشمنی رہی نہیں، مولوی جی کا یہ فرمایا ہوا مستند اس وقت ٹھہرتا جب ہر پاکستانی کی انکھوں پر اندھی عقیدت کی پٹی بندھی ہوتی، لیکن پاکستان میں ’’شعور‘‘ ابھی ژندہ ہے، ہم جیسے صحافت کے طالب علم یہ سوال اٹھانے کا حق رکھتے ہیں کہ 1965ء اور1971ء میں جو پاک بھارت جنگیں ہوئیں ،کارگل کا معرکہ ہو ا، یہ سب نریندر مودی کی دماغ خرابی کی وجہ سے ہوا تھا،صرف نریندر مودی ہی پاکستان کا دشمن ہے، باقی سارے سجن ہیں، وہ جو جنرل ضیاء الحق مرحوم راجیو گاندھی کے کان میں کچھ کہنے کے لیے کرکٹ کے میدان میں جا پہنچے تھےتو کیا راجیو گاندھی نریندر مودی ہی کا دوسرا نام تھا؟ وہ جو اندرا گاندھی کے پاکستان کےخلاف کرتوت ہیں کیا وہ سب مولوی جی کی فرمائی ہوئی دوستی کے عین مطابق تھے،حد ہو گئی، ویسے مولویوں کا پاک فوج کے ساتھ یہ کیسااظہار یکجہتی تھا کہ اس موقع پر یوٹیوبر مولوی صاحب کا بیانیہ پرو انڈیا محسوس ہوا،ایک صحافی دوست کا تبصرہ ،کہ اس بیانیے کو سن کر یوں لگ رہاتھا کہ جیسے امتیاز عالم اور آنجہانی عاصمہ جہانگیر کی ’’ارواح مقدسہ‘‘مولوی جی کے اندرحلول کرگئی ہوں ، اس خاکسار نے حیرت سے صحافی دوست سے پوچھا یار عاصمہ تو عورت تھیں، ان کی روح مرد میں کیسے حلول کر سکتی ہے؟ میرا صحافی دوست مسکرایا اور یوں گویا ہوا کہ ہاشمی صاحب !ادھر لکڑ پتھر سب ہضم ہیں، بہرحال یہ تو ازراہ تفنن ہے، یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ سیکولر شدت پسند ہوں، لنڈے کے لبرلز ہوں، امریکن برانڈ مولوی ہوں،یابھارتی دستر خوان کے راتب خور، یہ سارے الٹے بھی لٹک جائیں، تب بھی پاکستانی قوم ، کشمیر کے ایک لاکھ سے زائد شہدا کے مقدس خون کے ساتھ کسی کو بےوفائی کی اجازت نہیں دے گی۔
انڈیا جب تک مقبوضہ کشمیر کوآزاد نہیں کرتا تب تک پاکستان کا دشمن تصور ہوگا، انڈیا سے نہ تجارت ہو سکتی ہے نہ کاروبار ہو سکتا ہے اور نہ ہی دوستانہ لگایا جا سکتا ہے، دنیا نے دیکھا کہ 77سالوں میں جس جس حکمران، جس جس سیاستدان ، جس جس صحافی، کالم نگار یا دانشور نے ’’پیپل ٹو پیپل‘‘کی آڑ میں انڈین راتب خوری کی کوشش کی،وہ پاکستانی قوم کی نظروں میں ذلیل ورسوا ہو کر راندہ درگاہ ہو گیا، اس خاکسار نے ہمیشہ اپنے قلم کو با کردار صاحبان جبہ و دستار ، علما حق ،دینی مدارس ومساجد دینی تحریکوں اور مجاہدین حق کے دفاع میں وقف رکھا،لیکن اگر کوئی ایک لاکھ سے زائد شہدا کشمیر کے مقدس خون پر شب خون مارنے کی کوشش کرے گا تو میرا ’’قلم‘‘ تلوار بن کر اسکا تعاقب کرے گا(ان شااللہ)
میری دشمنی بھی اللہ کے لئے اور دوستی بھی اللہ کے لئے ہے، اب میرا سوال صاحبان عقل و دانش سے ہے کہ اگر اج پاک بھارت جنگ شروع ہو جاتی ہے تو اس وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم کا عملی اظہار کس طرح سے ممکن ہوگا؟ کراچی کے مشہور زمانہ مفتی جی کی زبان سے غزوہ ہند کی بات سن کر اس خاکسار کے کانوں میں گھنٹیاں بجنے لگیں،ان کی آواز مکے مدینے،کہیں غزالی یونیورسٹی میں ’’ناظم آباد دارالفتا والارشاد‘‘ والا سنہری جہادی دور زندہ ہونے تو نہیں جارہا ؟واہ وہ دور بھی کیا دور تھا کہ جب امریکن کمانڈو کپڑے کےتھانوں کے تھان کراچی ائیر پورٹ پر وصول کئےجاتے تھے، تفصیلات آئندہ کسی کالم میں، گزشتہ 12 روز سے بدمعاش نریندر مودی اور اس کے چیلوں چانٹوں نے پاکستان کے خلاف اودھم مچا رکھا ہے،جبکہ نمک حراموں کا ایک گروہ آرمی چیف اور پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل زہر اگل کر یہ سمجھ رہا ہے کہ اس کی بکواسیات اور نریندر مارکہ دھمکیوں سے پاک فوج شکست سے دوچار ہو جائے گی ؟ان نمک حراموں کو کوئی بتائے کہ پاک فوج کی پشت پر 25 کروڑ پاکستانی موجود ہیں، تمہارے آبا قبروں سے بھی نکل کر آجائیں۔ تب بھی پاکستانی قوم کو پاک فوج سے جدا نہیں کر سکتے(ان شاء اللہ)

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان میں مولوی جی پاک فوج اور پاک رہا ہے

پڑھیں:

بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد ایک اور من گھڑت اور بے بنیاد خبر چلا دی، تاہم اس کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد انڈین میڈیا اب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے نام استعمال کرکے انہیں خیالی دہشتگردی کے کیمپس کے طور رپورٹ کرنا شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا پردہ بھی چاک ہوگیا

پاکستان نے بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے بین الاقوامی اور قومی میڈیا کو آزاد کشمیر کا دورہ کرانے کا اہتمام کر لیا۔

میڈیا کو آزاد کشمیر کے اُن تمام علاقوں کا دورہ کروایا جائے گا جہاں بھارت کا گودی میڈیا خیالی دہشتگردوں کے کیمپس کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کرتا رہا۔

ٹائمز آف انڈیا کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ سامنا آیا کہ مبینہ دہشتگرد ایل او سی کے قریب اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں جنہیں بھارت نے نشانہ بنانا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان دہشتگردوں نے ایل او سی کے ذریعے بھارت میں داخل ہونا تھا۔

انڈیا ٹوڈے کی جھوٹ پر مبنی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں کیل، سردی، دودھنیال، آٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ سے دہشتگردوں کومنتقل کیا گیا۔

اب پاکستان کل میڈیا کو انہی جگہوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرےگا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ ٹائمز آف انڈیا کے اس جھوٹے آرٹیکل سے یہ واضح ہے کہ بھارت ان علاقوں کے نام لے کر پاکستان پر جارحیت کا بھونڈا ڈرامہ رچا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کو دورہ کرانے کے فیصلے سے دہشتگردوں کے کیمپس کے بھارتی بے بنیاد پروپیگنڈے کی قلعی کھل گئی۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی دستاویزات لیک ہونے پر مودی نے خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو برطرف کردیا

بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد اب اپنے اس دعوے کے جھوٹا ثابت ہونے سے خوفزدہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایل او سی دورہ بھارتی میڈیا پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی من گھڑت پروپیگنڈا وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • بھارت: مسلمان فاسٹ بولر کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
  • پاکستان کو دھمکیاں دینے والا بھارت ایک اور مصیبت میں پھنس گیا
  • نریندر مودی خود نہیں آ سکتے تو بھارتی سفیر آ کر دیکھ لیں: سینیٹر دھنیش کمار
  • بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی اور   مودی کے حامی کٹھ پتلی میڈیا پر تنقید
  • وزارت اطلاعات نے  بھارتی یو ٹیوب چینلز پر پاکستانی ملی نغمہ چلوا دیا 
  • مودی کے عزائم
  • یوٹیوب پر بھارتی پابندی کا منہ توڑ جواب، پاکستان کا ملی نغمہ بھارت میں نشر
  • بھارت کا محاذ آرائی کے لیے نیا جھوٹا بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب
  • پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی: شیر افضل مروت