کوہاٹ پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، بھارت کے خلاف لڑنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کوہاٹ میں پاکستان بھارت جنگ کے تناظر میں وطن کے ساتھ محبت اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ عام اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
کوہاٹ بھر کے عوام نے ریلی میں شرکت کرکے پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا ثبوت دیا۔
ریلی میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ سکھ برادری نے بھی بھرپور شرکت کی، اور دشمن سے لڑنے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔
ریلی میں تمام تاجر، مذہبی اور سماجی تنظیموں سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ مزید جانیے کوہاٹ سے وی نیوز کے نمائندہ عثمان پراچہ سے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک فوج زندہ باد پاکستان ریلی سیاسی جماعتیں طلبا تنظیمیں کوہاٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فوج زندہ باد پاکستان ریلی سیاسی جماعتیں کوہاٹ وی نیوز پاک فوج
پڑھیں:
نیوزی لینڈ: بیگ سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد، خاتون گرفتار
نیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک 27 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کے سوٹ کیس سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب وانگاری سے آک لینڈ جانے والی بس قصبہ کائیواکا میں رکی۔ بس ڈرائیور کو خاتون کے رویے اور بیگ کی حرکت پر شک ہوا، جس پر بیگ کھولا گیا تو اس میں صرف ڈائپر پہنی ہوئی بچی موجود تھی جو قریباً ایک گھنٹہ سے بند رہی تھی۔
مزید پڑھیں: فرانس میں قیدی رہا ہونے والے دوست کے بیگ میں چھپ کر جیل سے فرار ہوگیا
پولیس کے مطابق بچی کا جسم بہت گرم تھا لیکن وہ محفوظ ہے اور طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاتون پر بچے سے بدسلوکی کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے ڈرائیور کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2 سالہ بچی زندہ نیوزی لینڈ