بھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
بہاولپور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کر دیے، ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت نے اپنی حدود سے بزدلانہ حملہ کیا، پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے پاکستان کے 3 مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں۔
(جاری ہے)
آزاد کشمیر میں کوٹلی اور مظفرآباد کے علاوہ بہاولپور میں بھارت نے اپنی فضائی حدود سے میزائل داغے۔ بزدل دشمن بھارت کے ان حملوں کا پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ پاکستانی فضائیہ متحرک ہے بھارتی طیاروں کو پاکستان کی حدود میں نہیں آنے دیا، پاکستان وقت کا تعین کر کے بھرپور جواب دے گا۔ اس سے قبل اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پنجاب کے شہر بہاولپور اور آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں دیر رات کو دھماکے ہوئے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بہاولپور میں 4 دھماکوں کے بعد رات کے وقت آسمان روشن ہو گیا جبکہ پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکوں کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مظفرآباد میں بھی زوردار دھماکے سنائی دیے گئے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت نے
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :