بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل بھی پاک فوج کی صلاحیتوں کے معترف نکلے
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
مودی اور اس کی انتہا پسند جماعت نے اپنے متشدد خیالات کے باعث جنگ کا سا منظر بنا رکھا ہے لیکن بھارتی فوج کے اندر سے پاک فوج کی صلاحیتوں کے گن گائے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا میں ممکنہ جنگ پر طویل مباحث دکھائے جا رہے ہیں جس میں سابق فوجی افسران کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔
نفرت آمیز اور ہندو جذبات کو اکسانے کی ماہر بھارتی میڈیا کو اس بات کا زرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ پاک فوج کے معترف تو اس کے دشمن ملک بھی ہیں۔
چنانچہ جب ایک بھارتی چینل پر انڈین آرمی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راکیش شرما سے جنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے میزبان کو سبکی اُٹھانے پر مجبور کردیا۔
جنرل (ر) راکیش شرما نے بتایا کہ اگر جنگ کرنی ہے تو پہلے یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں اور ذہن نشین کرلیں کہ پاکستان آرمی ایک پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج ہے۔
جنرل راکیش نے خبردار کیا کہ یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پاک فوج کا چین کے ساتھ بھی اتحاد ہے۔ حریف کو کمتر سمجھنے کی سوچ ترک کرنا ہوگی۔
بھارتی فوج کے سابق جنرل نے مزید کہا کہ چین پاکستان کو سیٹلائٹ انفارمیشن بھی دیتا ہے اس لیے ہمیں بات اتنی نہیں بڑھانی چاہیے کہ بات جنگ کی طرف چلی جائے۔
انڈین آرمی کے ریٹائرڈ جنرل راکیش شرما نے پاک بھارت تناؤ کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ایک بے معنی مشق ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔