بھارتی حملے کا جواب دے دیا، پاکستان کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستانی افواج بھارتی کارروائی کا جواب دے رہی ہیں۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔
مزید یہ کہ اس خبر کی فی الحال آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔پاکستان کی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مقامی ٹیلی وژن کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھی رد عمل کے طور پر میزائل بھارتی سرزمین سے داغے گئے تھے اور کوئی بھی بھارتی طیارہ پاکستان فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا۔
(جاری ہے)
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اسے ایک 'بزدلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔
بھارت نے کہا ہے کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ ان کی جانب سے پاکستان میں ان نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جو بھارت کے خلاف دہشت گردی میں استعمال ہو رہے تھے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی انتہائی محتاط انداز میں کی گئی ہے اور اس دوران پاکستانی فوج کے کسی بھی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
مزید کہا گیا کہ بھارت کا یہ عزم ہے کہ پہلگام حملے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی گزشتہ مہینے اس وقت بڑھی، جب دہشت گردوں نے بھارتی زیر انتظام کشمیر کے تفریحی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کیا۔ بھارت نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی جبکہ اسلام آباد نے اس بھارتی الزام کو مسترد کر دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
احمد جواد، چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم۔پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے۔
احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے، توقع ہے آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔
احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے۔ پاکستان بزنس فورم کے چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔