یوم آزادی کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریبات کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
ملک بھر میں 14 اگست اور معرکہ حق کی فتح کو عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے، حکومت کی جانب سے اس خصوصی دن کی مناسبت سے مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یوم آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی فتح کے موقع پر اسلام آباد شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی و ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔
یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام کی دلچسپی کے لیے دفاعی نمائش میں مسلح افواج کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، ان اسٹالز پر عوام کی دلچسپی کے لیے فوجی ساز و سامان اور مختلف ماڈلز نمائش کے لیے رکھے جائیں گے۔
پریڈ گراؤنڈ میں مختلف اسٹالز، ثقافتی پروگرامز اور فوجی بینڈز اپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے، دن بھر فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کی جذبہ الوطنی ابھاریں گے۔
اس کے علاوہ، پاک فضائیہ کے طیاروں کے کرتب کے ساتھ ساتھ پیرا جمپنگ کے مظاہرے بھی پیش کیے جائیں گے، ساتھ ہی لوک ورثہ کے تحت ثقافتی سرگرمیاں بھی پیش کی جائیں گی۔
ان سرگرمیوں میں چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد ملک کے ہر شہری کو اس تاریخی دن کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پریڈ گراؤنڈ کے لیے
پڑھیں:
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کی قیمتی گھڑی چوری؛ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کی بارسلونا موجودگی کے دوران قیمتی گھڑی چھین لی گئی جس کی مالیت جان کر لوگ حیران رہ گئے۔
اس حوالے سے بارسلونا میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ گھڑی بارہ یا تیرہ سال قبل سستے دور میں خریدی تھی سونے کے نرخ بڑھنے کے سبب گھڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
انہوں ںے کہا کہ ویسے تو سونا پہننا مرد پر حرام ہے مگر سفر میں سونا ساتھ رکھ لینا چاہیے کہ کہیں ہنگامی ضرورت پڑ جائے تو سونا فروخت ہوسکے، وہ گھڑی میرے ہاتھ میں موجود تھے میرے میزبان کی اور میری گھڑی چھین لی گئی ہم لوگ اہل خانہ کے ساتھ تھے لیکن شکر ہے کہ جان محفوظ ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی بارسلونا میں سیروتفریح کے لیے موجود ہیں، ان کے پاس موجود گھڑی کی مالیت 56 ہزار یورو تھی جو پاکستانی کرنسی میں ایک کروڑ 85 لاکھ روپے بنتی ہے۔