آرمی چیف نے بھارت سے بھیجے گئے عارضہ قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے غیر انسانی اقدام اٹھاتے ہوئے زیر علاج مریضوں کو بھی پاکستان واپس بھیج دیا تھا۔ دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچوں کے والد شاہد احمد نے نریندر مودی کے غیر انسانی اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔حیدر آباد کے رہائشی شاہد احمد نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 2 بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج کرانے وہ بھارت گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ 21 اپریل 2025 کو وہ اپنے بچوں کے علاج کی غرض سے بھارت کے شہر فرید آباد پہنچے، 22 اپریل کو دونوں بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، 23 اپریل کو ڈاکٹرز نے سرجری پلان کرلی تاہم 24 اپریل کو بھارتی فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس سے کال آئی کہ اگلے 48گھنٹوں میں ہم نے بھارت چھوڑنا ہے۔شاہد احمد نے کہا کہ نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں، وہ آر ایس ایس اور مودی کے اس پاکستان دشمن اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں، ہندو مذہب بھی انسانیت کا درس دیتا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اے ایف آئی سی بچوں کے علاج نے بتایا کہ میں مبتلا انہوں نے
پڑھیں:
آغا سراج درانی عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل
آغا سراج درانی—فائل فوٹوپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہو گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ آغا سراج درانی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔