پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے ایک اور غیر انسانی رخ اختیار کیا جب دل کے عارضے میں مبتلا 2 معصوم پاکستانی بچوں کو علاج کے دوران ملک بدر کر دیا گیا۔ تاہم پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے فوری اقدام کرتے ہوئے بچوں کے مفت علاج کا بندوبست کرکے مثال قائم کردی۔

حیدر آباد (سندھ) کے رہائشی شاہد احمد اپنے 2 بچوں عبداللہ (9 سال) اور منسا (7 سال) کو دل کے پیدائشی عارضے کے علاج کے لیے 21 اپریل 2025 کو بھارتی شہر فرید آباد لے کر گئے تھے۔

شاہد احمد کہتے ہیں کہ22 اپریل کو بچوں کے ٹیسٹ ہوئے اور 23 اپریل کو سرجری کی تاریخ طے ہو گئی، مگر اگلے ہی روز بھارتی فارنرز رجسٹریشن آفس سے فون آیا کہ 48 گھنٹوں میں ہمیں بھارت چھوڑنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:لال قلعے کا قبضہ دلوایا جائے، مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے کی بیوہ عدالت پہنچ گئی

شاہد احمد کا کہنا ہے کہ میں نے 7 سال کی کوشش کے بعد بچوں کے علاج کے لیے ویزا حاصل کیا تھا، مگر مودی سرکار نے ہمیں واپس بھیج کر غیر انسانی رویے کا مظاہرہ کیا۔ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہوتا، میں آرمی چیف کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے بچوں کی امید دوبارہ زندہ کی۔

اے ایف آئی سی میں علاج جاری، عالمی معیار کے مطابق اقدامات

راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) نے ان بچوں کو فوری طور پر داخل کرکے مکمل علاج کی ذمے داری سنبھال لی ہے۔ ڈاکٹر محبوب سلطان (ماہر امراض قلب) کے مطابق دونوں بچوں کو پیدائشی دل کا مرض ہے، دل میں سوراخ ہے اور پھیپھڑوں کی نالیاں بھی کمزور ہیں۔ ان کا مرحلہ وار علاج ہو گا اور پہلا مرحلہ آئندہ چند دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار حواس باختہ، بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک

کمانڈنٹ AFICبریگیڈیئر ڈاکٹر خرم اختر نے بتایا کہ یہ دونوں بچے ‘Tetralogy of Fallot’ نامی پیچیدہ بیماری کا شکار ہیں۔ ان کا علاج بین الاقوامی معیار کے مطابق کیا جارہا ہے اور AFIC اس میدان میں مکمل سہولیات سے آراستہ ہے۔ ہمیں ان بچوں کے علاج کے لیے بیرونِ ملک جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

جہاں بھارت میں انتہاپسندی نے انسانیت کو روند ڈالا، وہیں پاکستان میں اداروں نے مہذب دنیا کے رویے کی مثال قائم کی۔ آرمی چیف اور AFIC کے بروقت اقدام نے نہ صرف ایک خاندان کی امید بحال کی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستانی ادارے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

AFIC امراضِ قلب پہلگام جنرل سید عاصم منیر حیدر آباد (سندھ) شاہد احمد عبداللہ (9 سال) منسا (7 سال).

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پہلگام شاہد احمد عبداللہ 9 سال منسا 7 سال شاہد احمد علاج کے بچوں کے کے لیے

پڑھیں:

 بھارت نے  پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے للکارا: احسن اقبال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد میں  خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے پوری قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دی اور اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو قائد نواز شریف اور پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ جب ہم اجتماعی طور پر فیصلہ کرتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارت نے مئی 1998ء میں پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے للکارا، مگر قائد نواز شریف نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف قومی وقار کا دفاع کیا بلکہ دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

متعلقہ مضامین

  •  بھارت نے  پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے للکارا: احسن اقبال
  • پاکستان ایٹمی طاقت ہے، دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا: احسن اقبال
  • پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا: احسن اقبال
  • بھارت سے واپس آئےعبداللہ کی کامیاب سرجری، منسا کا پہلے مرحلے کا علاج مکمل، والد فیلڈ مارشل کے مشکور
  • اے ایف آئی سی سے کامیاب سرجری، عبداللہ اور منسا کے والد کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اظہارِ تشکر
  • بھارت سے واپس بھیجے گئے بہن بھائی کی کامیاب سرجری، بچوں کے والد آرمی چیف کے مشکور
  • ایک انچ زمین بھی کسی کو نہیں دینگے، شیخ احمد ترابی
  • لاہور پولیس کا احسن اقدام، نا فرمان بیٹا ماں کے قدموں میں گر گیا
  • پاکستان کاانسانیت دوست اقدام، غلطی سے کنٹرول لائن عبورکرنیوالی بھارتی خاتون کو واپس بھیج دیا
  • دل کی بیماری میں مبتلا بھارت سے بغیر علاج واپس آئے 9 سالہ عبداللّٰہ کی سرجری کردی گئی