پاکستان دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاکستان دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد نہیں، بلکہ خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کو طاقت سے نہیں بلکہ انصاف سے ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، مگر پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
بلاول بھٹو نے کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا زندہ ثبوت ہے۔ ایک حاضر سروس بھارتی افسر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں اور وزیراعظم نے اس واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے بھارت کی آبی جارحیت پر بھی شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دریائے سندھ کا دفاع کرے گا اور پاک فوج دشمن کا ہر دم مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے یا تباہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان قومی اسمبلی اجلاس؛ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکےلئے پورا ایوان یک زبان ایڈیشنل ڈی جی کی حسن ابدال میں دبنگ کارروائیاں، 6 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے عائد سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نظرثانی اسکوپ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا سانحہ 9 مئی: رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد آرمی چیف کا احسن اقدام، بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کا ذمہ لے لیا اسلام آباد ہائیکورٹ توہین عدالت کیس ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ ذاتی حیثیت میں طلبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا بلاول بھٹو کہ پاکستان
پڑھیں:
ہم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر
کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے نے کہا کہ فلسطین انسانیت کا معاملہ ہے، یہ کوئی ایک مذہب کا معاملہ نہیں ہے، ہمارے دل کا بھی حصہ ہے، اگر ہم فلسطین کو چھوڑیں گے تو ہم اپنے دل کو بھی چھوڑیں گے، فلسطینیوں کا ساتھ چھوڑنا خودکشی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے، فلسطین کا مسئلہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ وہ کراچی پریس کلب کے باہر خلق یوتھ فرنٹ کراچی کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ان کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کے لیے منعقدہ مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔ مظاہرے میں سماجی رہنما ڈاکٹر اصغر دشتی اور تحریک نسواں کی شیما کروانی او دِیگر نے شرکت کی۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ فلسطین انسانیت کا معاملہ ہے، یہ کوئی ایک مذہب کا معاملہ نہیں ہے، یہ کوئی ایک قبیلے کا معاملہ نہیں ہے، یہ ایک ذات کا معاملہ نہیں ہے، یہ پوری دنیا کا معاملہ ہے، فلسطین کا مسئلہ ہمارے ایمان کا بھی حصہ ہے، ہمارے مذہب کا بھی حصہ ہے، ہمارے دل کا بھی حصہ ہے، اگر ہم فلسطین کو چھوڑیں گے تو ہم اپنے دل کو بھی چھوڑیں گے، فلسطینیوں کا ساتھ چھوڑنا خودکشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ شرکا نے فلسطین عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔